*برن پور 24 جون : آسنسول میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 79 کے شانتی نگر کمیو مٹی ہال میں امسال اور گذشتہ سال کے مدھیامک اور ہائیر سکنڈری امتحانات میں کامیاب طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ انہیں سند اور مو منٹو دیا گیا۔ اس موقعے پر آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی میئر ابھیجیت گھٹک ، ضلع ٹریڈ یونین رہنما اتپل سین،وارڈ کونسلر سیما منڈل ، گرمیت سنگھ ، راکیش شرما ، امیت سین، امیت گھوش ،ایس ایم ذکی، احمد اللہ خان، مو چودھری و دیگر موجود رہے۔اس موقعے پر گذشتہ سال مدھیامک امتحان میں 651 نمبر لا کر کامیاب ہونے والی طالبہ ار۔ آفرین بنت محمد صابر خان کو بھی انعامات دیے گئے* ۔
Post Views: 96