برن پور : سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی مسلم ویلفئیر سوسائٹی رحمت نگر برن پور کے زیرِ اہتمام سوسائٹی کے دفتر کیمپس میں 29 واں بینائی جانچ کیمپ پونار درسٹی آئی اسپتال کی نگرانی میں انعقاد پذیر ہوا۔ جس میں کل 380 افراد نے اپنی جانچ کرائی۔ ان میں 175افراد آپریشن کے مریض پائے گئے جبکہ کچھ افراد کا شوگر اور پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کا کچھ دنوں بعد ایک بار جانچ کے بعد آپریشن کیا جائے گا۔ اس موقعے پر سوسائٹی کے
ذمہ داران میں صدر حافظ غیاث الدین ، نائب صدر نثار احمد خان، سکریٹری طلحہٰ خان، محمد نور عالم قاسمی ، رضی احمد، شمیم احمد،محمد الیاس، محمد اسمعیل اور ماہر حسین کے علاوہ سوسائٹی کے اراکین پیش پیش رہے۔ کیمپ کے سلسلے میں محمد نور عالم قاسمی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مسلم ویلفئیر سوسائٹی جمعیت علماء ہند کے تعمیری پروگراموں میں سے ایک پروگرام ہے۔ جس کا آغاز 16جون 1976ہوا تھا۔ اسوقت سے آج تک یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے تیس سال قبل بینائی جانچ کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ شروعاتی دور میں کیمپ می 25/30 افراد ہی جانچ کے لیے آتے تھے لیکن آہستہ آہستہ اس کی تشہیر ہونے سے اس میں اضافہ ہوتا رہا اور آج 380 افراد کی جانچ ہوئی ، جو افراد آپریشن کے لائق پائے گئے ، ان کا آپریشن پونار درسٹی آئی اسپتال میں آج سے ہی شروع ہوگیا ہے اور تمام افراد کے آپریشن تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔


















