Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*منی پور سانحہ کے خلاف برن پور میں آسنسول ساؤتھ مہیلا ترنمول کانگریس کی جانب سے مذمتی ریلی و نکڑ جلسہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور : آسنسول ساؤتھ بلاک مہیلا ترنمول کانگریس کی جانب سے منی پور سانحہ کے خلاف سوموار کی شام زور دار بارش کے باوجود سیکڑوں خواتین نے برن پور باری میدان سے شروع ہونے والے ریلی میں شامل ہوئیں۔مذکورہ ریلی برن پور بس اسٹینڈ پہنچ کر نکڑ جلسہ میں تبدیل ہوگیا

جہاں پچھم بردوان ضلع مہیلا ترنمول کانگریس کی ضلع صدر اسیما چکرورتی نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منی پور سانحہ کی ہر چہار جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔ وہاں تشدد کے دوران جس طرح دو خاتون کی تذلیل کی گئی وہ کافی شرمناک ہے۔ اس سانحہ پر مرکز کی بی جے پی حکومت نےچپی شادھ کر اپنی ناکامی کا ثبوت پیش کیا ہے۔ اس موقع پر آسنسول ساؤتھ بلاک مہیلا ترنمول کانگریس کی بلاک صدر کہکشاں ریاض کے علاوہ دیگر کئی خاتون رہنماؤں نے بھی مجمع سے اپنے خطاب میں منی پور واقعہ سخت مذمت کی اور کہا کہ بی جے پی حکومت میں خواتین محفوظ نہیں ہیں ، اس لئے آنے والے 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں اس حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنا ضروری ہے ۔اس ریلی میں ضلع اور بلاک مہیلا ترنمول کانگریس کی سیکڑوں خواتین کے علاوہ آسنسول ساؤتھ بلاک(ٹاؤن) ترنمول کانگریس بلاک صدر انوپ ماجی ودیگر بھی موجودرہے۔