Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مہلوک محمد عاقب کی لاش گورائی ندی سے بر آمد، علاقے میں غم کا ماحول*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : شمالی آسنسول کے ریل پار میں واقع گاروئی ندی میں ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ واقعہ منگل کے دن کا ہے۔ سوموار کی رات موسلا دھار بارش کے سبب گورائی ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا۔ منگل کی صبح ریل پار میں واقع صدیق بریج کے پا س گورائی ندی میں 3نوجوان نہارہے تھے۔ اسی دوران ایک نوجوان ڈوب گیا۔ کافی تلاش کے بعد بھی اسکا کچھ سراغ نہیں ملا۔ بلآخر این ڈی آرایف کی ٹیم تلاشی مہم میں جٹی۔ 20گھنٹے کی سخت محنت کے بعد محمد عاقب کی لاش ملی۔ مہلوک کی عمر 20سال بتائی جارہی ہے۔ لاش ملنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح علاقہ میں پھیل گئی۔ پہلے دن غوطہ خوروں نے نوجوان کو تلاش کر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن رات شروع ہوتے ہی اس مہم کو روک دیا گیا۔ بدھ کی صبح این ڈی آر ایف کی ٹیم دوبارہ تلاشی مہم میں جٹی اور تقریباً10بجے نوجوان کو تلاش کر کے باہر نکالا۔ پولس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے آسنسول ضلع اسپتال بھیج دیا۔