نعمت پور : کلٹی تھانہ کے تحت نعمت پور پھانڑی کے ریڈ لائٹ ایریا میں ایک نابالغ لڑکی نے پھانسی لگاکر اپنے ہی کرائے کے مکان میں خود کشی کرلی۔
اس لڑکی کے اس اقدام سے ہر کوئی غمزدہ ہے۔
اس کی موت کے بعد علاقائی لوگوں میں کئی طرح کے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کبھی اس پر تو کبھی اس کے خاندان پر باتیں ہورہی ہیں۔لیکن اس نے خود کشی کیوں کی ، یہ سب سے اھم سوال ہے۔اس کی ماں بیٹی کی اچانک اس طرح کے قدم اٹھانے پر کافی غمزدہ ہے اور کچھ بھی بولنے سے قاصر ہے۔ لیکن مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹی کے درمیان اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ان دونوں کے درمیان آخر کون جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔یہ بات یا تو وہ جانتی تھی یا 


پھر اس کی ماں۔۔
اس لڑکی نے موت کو گلے لگاکر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس راز کو اپنے سینے میں دفن کرلیا۔پولس ذرائع کے مطابق وہ بنگلہ دیش کے گوپال گنج کی رہنے والی تھی۔یہاں ایک کرائے کے مکان میں رہتی تھی۔وہ کچھ دنوں سے ذہنی کشمکش میں مبتلا تھی۔








