برن پور : نوجوانان اہلسنت سوسائٹی رحمت نگر ،وارڈ نمبر 82 اور 83 کے زیر اہتمام محرالحرام کی نویں تاریخ کو بعد نماز عصر دستار بندی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا آغاز قاسم اشرفی نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔ اس تقریب میں پروگرام کے سرپرست رانی گنج کے سابق ایم ایل اے سہراب علی اور جنرل سکریٹری غلام الحق کے علاوہ آسنسول میونسپل کارپوریشن کے میئر بدھان اپادھیائے، ڈپٹی میئر وسیم الحق،اے سی پی ہیرا پور،اپسیتا دتہ، او سی ہیرا پور پرسنجیت رائے ، بورو چیئرمین شیبانند باؤری، ڈاکٹر دیباشیش سرکار، ایم ایم آئی سی گرو داس چٹرجی، کاؤنسلر کہکشاں ریاض، سونا گپتا، انوپ ماجی، راکیش شرما،ببیتا داس ، سوشل ورکر بمبا مکھرجی، سی جی ایم ایسکو ایم ای شمشی و آسنسول و اطراف کی نمائندہ شخصیتں شریک رہیں۔ واضح ہو کہ مذکورہ سوسائٹی کے زیر اہتمام محرالحرام کے موقعہ پر روزآنہ ذکر شہدائے کربلا کا انعقاد بھی کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں 
کہا کہ برن پور ایک منی انڈیا ہے۔
یہاں مختلف مذاھب کے لوگ آپس میں بھائی چارگی کے ساتھ رہتے ہیں اور ہر تہوار ایک ساتھ مل کر مناتے ہیں۔ پروگرام کے سلسلےسے سہراب علی نے بتایا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ذکر شہدائے کربلا اور دستار بندی کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ پروگرام کی نظامت سید محفوظ الحسن عرف مونو نے بڑے ہی خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ پروگرام میں تلاوت کلام پاک کے بعد سوسائٹی کے ایک اہم رکن مرحوم نسیم خان 







کی یاد میں ایک منٹ کھڑے ہوکر دعائیں کی گئیں ۔










