برن پور : صنعتی شہر برن پور کے وارڈ 98 میں مہیلا ترنمول کانگریس کی جانب سے وزیر اعلی محترمہ ممتا بنرجی کا سالگرہ بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔اس پرمسرت موقع پر کیک کاٹے گیے اور لوگوں کامنھ میٹھا کرنے کے ساتھ ضرورت مند افراد کو کمبل کا تحفہ دیا گیا۔سالگرہ کی تقریب میں رانی گنج اسمبلی حلقہ کے ایمایل اے تاپش بنرجی،آسمسول ساءوتھ اسمبلی ترنمول کانگریس

کے نائب صدر و وارڈ کاؤنسلر شیوا نند باءوڑی،وارڈ 98 کی فعال و متحرک کاؤنسلر اور آسنسول جنوبی مہیلا ترنمول کانگریس کی بلاک صدر کہکشاں ریاض خوشی کے ساتھ ایوب خان،سید شوکت امام،فضل حسن خاں عرف بابو اور مہیلا ترنمول کانگریس کی سینکڑوں خواتین موجود رہی۔پروگرام وارڈ 98 مہیلا ترنمول دفتر کے سامنے منعقد ہوا۔سالگرہ کی تقریب میں ترنمول رہنماؤں اور رضاکاروں نے اپنی رہنما ممتابنرجی کی درازی عمر کی دعائیں کی اور مل کر خوشی منایا۔










