گذشتہ ایک ہفتہ سے کلیانشوری مندر میں پانی سپلائی بند رہنے پر مجبوراً مقامی لوگوں سمیت علاقائی دکاندار اور مندر کے پجاریوں نے کلیانشوری مندر کے سامنے سوموار کی صبح دیندوا براکر سڑک جام کر احتجاج کا مظاہرہ کیا۔ سڑک جام کی اطلاع پاکر کلٹی تھانہ کے چورنگی پھانڑی پولیس موقعے پر پہنچی۔ مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے پابندی کے ساتھ مندر میں پانی کی سپلائی نہیں ہو رہی ہے جس میں مندر بھوگ کی تیاری، برتن وغیرہ دھونے اور پوجا کے لئے مندر میں آنے والوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ ای کے افسران کو کئی بار خبر دی گئی ہے لیکن کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔ اسی وجہ سے آج سڑک جام کر کے احتجاج کا مظاہرہ کیا گیا۔ سڑک جام کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد پی ایچ ای دفتر کی جانب سے پانی سپلائی کی یقین دہانی کرا گئی تو سڑک جام ختم کر دیا گیا ۔