رانی گنج کی سماجی تنظیم پریاس فاؤنڈیشن اور خاتون شاخ ناری بندھن کی جانب سے شہر کے پی این مالیا روڈ میں واقع سیار سول راج ہائی اسکول میں مفت صحت جانچ و خون عطیہ کیمپ لگایا گیا ۔کیمپ میں 50 یونٹ خون جمع کیا گیا اور قریب 100 لوگوں کی صحت جانچ کی گئی ۔ رونائی شریف علاقہ میں واقع ونئے چودھری میموریل اسپتال کے ماہر معالجین نے کیمپ میں لوگوں کی صحت جانچ کی ۔ای سی جی کے ساتھ گائینو کولوجی ،آرتھو پیڈک سمیت مختلف شعبوں کے ڈاکٹر نے لوگوں کی جانچ کی۔کیمپ میں بلڈڈونیشن تحریک کے روح رواں پربیر دھر بھی موجود رہے ۔رانی گنج چیمبر آف کامرس کے صدر روہت کھیتان، چیئرمین ارون بھارتیہ، سوشل ورکر ابھینو بھگت، ونئے چودھری میموریل ہسپتال کے منیجر دپیندر کمار سنگھ اور پریاس فاؤنڈیشن کے روح رواں پنٹو کمار گپتا موجود رہے۔پنٹو کمار گپتا نے کہا کہ انکی تنظیم کے ذریعہ سال بھر سماجی کام کیے جاتے ہیں۔آج یہاں خون عطیہ کے ساتھ ساتھ مفت صحت جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تہوار کے موسم میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کم ہوگیا ہے ۔ روزانہ زیر علاج مریضوں کو خون کی ضرورت ہوتی ہے اسی ضرورت کی تکمیل کے لیے خون عطیہ کیمپ لگا یا گیا۔