Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*پچھم بردوان ضلع ناظم اور محکمہ اراضی کے افسران نے ڈامرا علاقہ کا دورہ کرکے انڈسٹریل پارک کے زمین کا جائزہ لیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول 26 : پچھم بردوان سرکار پرایوٹ سیکٹر کو انڈسٹریل پارک بنا ‌نے میں اپنی بھر پور مدد دینے کی کوشش کر رہی ہے۔گزشتہ دنوں کولکاتا میں منعقدہ گلوبل سمٹ میں صنعت کاروں کے ذریعہ اس طرح کی تجویز پیش کی گئی تھی۔وزیر اعلی نے اسے منظوری دیتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر ہی پہل کی تھی۔اسی کا ثمرہ آج دیکھنے کو ملا۔پچھم بنگال سرکار کے ایم ایس ایم ای محکمہ کی ہدایت پر پچھم بردوان ضلع ناظم کے اشتراک سے ڈی آءی سی جی ایم شری سبھاش چندر بسواس اور محکمہ اراضی کے افسر شری آشیش چٹرجی مختلف چیمبر کے عہدیداران کے ساتھ ڈامرا،چھپرہ ڈیہی اور مہاتا دیوی موضع کے سرکاری زمینوں کا دورہ کیا۔ایس بی ایف سی آئی کے جنرل سکریٹری جگدیش بگاڑیا،سکریٹری شمبھو ناتھ جھا،دیپک لوہیا،راجیش لکچھمی رامکا،شو بھم‌بگاڑیا اور میتھن گروپ کے عہدیداران موجود رہے۔آیندہ 29اگست کو سیار سول علاقہ کا دورہ کیا جائے گا۔