Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ڈاکٹر عشرت بیتاب کےاعزاز میں سجائی گئی استقبالیہ کی تقریب*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : اردوافسانوی ادب کاایک جانا پہچانا نام, تحقیقی وتنقیدی میدان میں اپنی صلاحيتوں کالوہا منوانے والے,ہندوپاک کے بزرگ افسانہ نگاراور قریب دودرجن کتابوں کے خالق ڈاکٹر عشرت بیتاب کو انکی ادبی خدمات کے اعتراف میں ریاست بہار کے بھاگلپور کاادارہ انجمن باغ وبہار نے انہیں پچھلے دنوں مناظرعاشق ہرگانوی ایوارڈ سے سرفراز کیا.بزرگ افسانہ نگار کی بیرون ریاست میں کی جانے والی پذیرائی سے تحریک پاکر آسنسول کی خواتین قلمکاروں کی تنظیم بزم نشاء نے اتوارکے دن آسنسول کارپوریشن کے آلوچناہال میں جلسہ استقبالیہ بنام ۔  ۔ڈاکٹر عشرت بیتاب کاانعقاد کیا.

جلسے کی صدارت آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر وآسنسول کارپوریشن اردواکاڈمی کے سکریٹری سید وسیم الحق کے ذمے تھی مگر مگرانہوں نے اپنے حسن اخلاق کااعلی نمونہ پیش کرتے ہوئے الحاج نذیراحمد یوسفی کو صدر مجلس بنائے جانے کی گذارش کی.تقریب کی نظامت مفہوم کے مدیراعزازی امتیاز احمد انصاری اپنے مخصوص لب ولہجہ میں انجام دیا.افتتاحی کلمات بزرگ افسانہ نگار,بچوں کی کہانیوں کے نمائندہ قلمکار الحاج نذیراحمد یوسفی اور کلیدی خطبہ مولاناآزاد کالج کولکاتہ کے پروفیسر, شاعروادیب,ناقداورناظم عاصم شہنواز شبلی نےپیش کیا.

موقعے پرآسنسول بی بی کالج کے صدرشعبہ اردو ڈاکٹر مشکورمعینی,بزرگ شاعر,ادیب وصحافی احسان ثاقب,معراج سخن کےخالق معراج احمد معراج,رانی گنج ٹی ڈی بی کالج کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر صابرہ خاتون حنا,مغربی بنگال اردواکاڈمی کے رکن الحاج انجنئیر خورشید غنی اور ڈپٹی مئیر وسیم الحق نے ڈاکٹر عشرت بیتاب کی حیات وخدمات پر بھرپور روشنی ڈالتے ہوئے بنگال,بہاراوراترپردیش سمیت دیگر اداروں کے ساتھ حالیہ دنوں بھاگلپور کےادارہ کے ذریعہ انہیں مناظرعاشق ہرگانوی اہوارڈ سے سرفراز کئے جانےکو اہل آسنسول والوں کیلئے باعث فخر بتایا.اسی تناظر میں ڈاکٹر مشکور معینی نے کہاکہ بنگال کے لوگ اپنی پہچان بناتے بھی ہیں اور منواتے بھی ہیں. مقررین نے آسنسول والوں کو بھی یہاں کے شعراءوادباء کی خدمات کےعوض ایوارڈ دئیے جانے کی وکالت کی.صاحب اعزاز ڈاکٹر عشرت بیتاب نے اپنے تخلیقی سفرکی روداد سناتے ہوئے بزم نشا کے ساتھ تمام مہمانوں اور سامعین کی آمد کاشکریہ ادا کیا.پروگرام کاآغاز امتیازاحمدراشد کے تلاوت کلام پاک سے ہوا.بعدازاں عالم انجم نے نعت پاک کانذرانہ پیش کیا.غزل سنگر محمد حفیظ نے پروین شاکر کی خوبصورت غزل سے مہمانوں کی تواضع کی.بزم نشاء کی طلعت انجم فخر,شاذیہ فخر,عائشہ علی,شاہینہ پروین ودیگر نے ڈاکٹر عشرت بیتاب کوگلدستہ

اورتمام مہمانوں کو شانہ زیب اور تحائف پیش کئے