Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کلواکنٹلہ کویتا کی ریاست کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد* *رمضان صبر، برداشت اور خدمت خلق کی عملی تربیت کا مہینہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*کلواکنٹلہ کویتا کی ریاست کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد*

*رمضان صبر، برداشت اور خدمت خلق کی عملی تربیت کا مہینہ*

صدرتلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر ریاست کے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے  اپنے پیام عید میں کہا کہ رمضان المبارک ایک نہایت بابرکت مہینہ ہے جس میں انسان صبر، برداشت، دوسروں کا خیال رکھنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے جیسے اعلیٰ اقدار سیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان کا پورا مہینہ دراصل ایک عملی تربیت ہوتا ہے، جس میں ہر فرد اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے اور اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا عزم کرتا ہے۔کلواکنٹلہ کویتا نے دعا کی کہ عیدالفطر کا یہ مبارک موقع تمام افراد کی زندگیوں میں خوشی، امن، رحمت، برکت اور خوشحالی لے کر آئے اور ریاست میں بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو۔