*کھڑگ پور 22 جون ( پریس ریلیز ) : اب شایدادائگئی حج بیت اللہ جو کہ صاحب نصاب پر فرض ہےاس کا مقدس جذبہ بھی اب لوگوں کےدلوں سے ختم ہوتاجارہا ہے لوگ اس اہم فریضےکی اہمیت کوبھی سمجھنے سے قاصر ہیں یہ شہر کھڑگ پور جہاں مسلمانوں کی اچھی خاصی آبادی موجود ہےمگر افسوس کے اتنی بڑ ی آبادی سے صرف دو آدمی ہی حج بیت اللہ کے سفر میں روانہ ہوئے” خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو احساس جس کو خود اپنے آپ کے بدلنےکا! بہر حال کھڑگ پور کے دو خوش نصیب اشخاص جنکا نام شیخ زبیر او محمد عمران ہیں جنکی روانگی سے قبل کھڑگ پور یوتھ فورم والوں نے انکے اعزاز میں ایک استقبالیہ پروگرام بھوانی پور وائیٹ ہاؤس میں رکھا جسمیں بہت سارے لوگ مبارک باد پیش کرنے کیلئے موسم کی خرابی کے باوجود جمع ہوگئے حج پر مختصرتقریر کھڑگ پور جامع مسجد کے امام حاجی محمد یوسف صاحب اور مفتی کریم اللہ صاحب نے کی پھر تحفہ وتحائف پیش کیا گیا اس پروگرام کے اہتمام میں جناب ایس اے خان صاحب، جناب اکرام صاحب، جناب صدیق صاحب ،جناب جاوید احمد خان صاحب، 5/ نمبر وارڈ کےموجودہ نئے کونسلرجناب فداحسین صاحب، عبدالرحیم صاحب، شیخ فراز صاحب وغیرہ!*















