کھڑگ پور : یہاں ٹی ایم سی آفس میں کھڑگ پور میونسپلٹی کے سابق چیرمین پردیپ سرکار کی جانب سے پہلی بار شاندار افطار پارٹی کا نظم کیاگیا جہاں روزے داروں نے بھاری تعداد میں شرکت ضرور کی لیکن وہیں دیکھا گیا کہ میونسپلٹی کے چند ایک کو چھوڑ کر تمام کونسلر اور ٹی ایم سی کے چوٹی کے لیڈران سرے سے ہی غیر حاضر رہے۔ پتہ نہیں ان تمام لوگوں کو مدعوکیا بھی گیا یانہیں وجوہات چاہے جو بھی ہوں لیکن صاف ظاہر ہورہا تھا کے اندرونی طور پر خلفشار پنپ رہا ہےآپسی اتحاد کا فقدان غالب ہے انہی سب وجوہات کے بنا پربی جے پی نے یہاں زبردست کھونٹا گاڑ دیا ہےاب ایک میونسپلٹی باقی رہ گئی ہے اگر ٹی ایم سے میں یہی رویہ رہا تو وہ بھی بی جے پی کی جھولی میں چلی جائیگی۔
Post Views: 171









