Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کھڑگ پور میں قومی یک جہتی کی عمدہ مثال*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

کھڑگ پور 2 جولائی ( پریس ریلیز) : پہلی بار کھڑ گ پور میں یکجہتی وبھائی چارگی کی کی ایک اچھی قابل تقلید مثال دیکھنے کو ملی جب ہمارے ہندوبھائیوں کی جانب سے نکالی گئی شری جگناتھ رتھ یاترا جوکہ بھوانی پور کالی مندرسے نکل کرگول بازار ہوتے ہوئےگری میدان سے شری جگناتھ مندر تک پہنچااس روزکافی گرمی تھی لوگوں میں پیاس کی شدت کا اضافہ ہونا یقینی تھا انکی اس بیچینی کے پیش نظر مسلمانوں کا یہ فارمولہ بہت ہی زیادہ لوگوں کو بھاگیاجب رتھ یاترا میں شامل ہندوبھائیوں کوکھڑگ پور کے مسلمانوں نےاپنی مسلمانی پہچان ظاہر کرتے ہوئےکھڑگ پور یوتھ فورم فار سوشیل سروسزکے بینر تلےمٹھائیاں اور پانی سے تواضع کرتے ہوئےانہیں مبارکباد پیش کیااور امید ظاہر کی کہ ملک کے دیگر حصوں میں چاہے جوکچھ بھی ہومگر ہمارے کھڑگ پور میں ہمیشہ امن وشانتی قائم ودائم رہےاور ہم لوگ ہمیشہ ایک دوسر ے کےدکھ درد میں ساتھ ساتھ رہیں اس سے ہمارےکھڑگ پور کانام بلند ہوگا”اور یہ شروعات ہم مسلمان اپنی جانب سے کر رہے ہیں

کھڑگ پور یوتھ فورم فارسوشیل سروسز کے لوگوں میں جناب ایس اے خان صاحب، جناب انیس رحمان صاحب، جناب جاوید احمد خان صاحب، جناب محمد صدیق صاحب، جناب عبد الرحیم صاحب، جناب شیخ سرفراز صاحب، شری پاترو دا، جناب اکرام شیخ صاحب، وغیرھم!