پانڈیشور : پیوش کہاں تھا.گذشتہ کل یعنی جمعہ کو اسکول ختم ہونے کے بعد اسکی گھر واپسی نہیں ہوئی.گھر کے لوگ اسکی تلاش شروع کردئیے.اسکول جانے پر پتہ چلاکہ پیوش تواس دن اسکول ہی نہیں آیا تھا.
بہت تلاش کے بعد اسی شام پیوش کی والدہ پلوی راوت نے پہلے بن بہال پولس اسٹیشن اور پھراکھڑاپولس آؤٹ پوسٹ میں پیوش کی گمشدگی کی خبرلکھوائی.پولس بھی اسکی تلاش شروع کردیا.شنکرپور ریل گیٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلاکہ صبح دس بجکر پندرہ منٹ پر پیوش اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ریل گیٹ سے گذرتا ہوا شنکر پور کی طرف جارہا تھا.پولس اس فوٹیج کے بعد اپنی تلاش مہم اور تیز کردیا.
پتہ چلاکہ اسکے ساتھی کاگھر شنکرپور کینٹین علاقے میں ہے.اس ساتھی سے پوچھ تاچھ کرنے پر اس نے بتایا کہ اس دن ٹیوشن میں چھٹی ہونے کے بعد اسکول نہ جاکرگھر کے قریب ایک تالاب میں نہانے گیا تھااوراسی تالاب میں پیوش نہانے کے دوران ڈوب گیا.ڈر سے اس کاکلاس کاساتھی گھرواپس آگیا.
اتنامعلوم ہوتے ہی اس ساتھی کولے کر پولس تالاب میں پیوش کی تلاش شروع کیااور بہت تلاش کے بعد دیررات اس بچے کامردہ جسم تالاب سے باہر نکالا گیا.تالاب کے کنارے ہی پیوش کااسکول ڈریس,بیگ اور چپل پڑا ہواپولس کوملا.پیوش کے والد پردیپ راوت شہر سے باہرمزدوری کرتاہے.پیوش کی موت کی خبر سے پورے علاقے میں غم کاماحول پیدا ہوگیا.پولس نے پیوش کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا تاکہ موت کی صحیح وجہ کاعلم ہوسکے.