آسنسول کی مشہور جیولری شاپ گھانٹی جیولرس”سورن کلش اسکیم ” کے تحت پوجا کے موقع پر زیورات کی خریداری پر کافی رعایت اور چھوٹ دینے جارہی ہے۔یہ اسکیم 20 نومبر 2024 سے 31 نومبر 2024 تک جاری رہے گی۔اسکیم کے تحت سونے کے زیورات پر مزدوری چارج میں 20 فیصد رعایت اور چاندی کے زیورات میں 10 فیصد میکنگ چارج میں رعایت دی جائے گی۔ہر خریداری پر صارفین کو ایک خاص تحفہ بھی دیا جاۓ گا۔اسکیم کے افتتاح کے موقع پر نارائنن اسکول کی پرنسپل ارون مکھرجی موجود رہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے گھانٹی جیولرس آرہی ہیں۔یہ برانڈ آج ایک پہچان بن چکی ہے۔غور طلب ہے کہ گھانٹی جیولرس سونے ،چاندی کے ساتھ ہیروں کا کاروبار کرتی ہے۔مختلف ڈیزائن اور زیورات پر بھاری رعایت دیتی ہے۔خالص زیورات کے سبب گھانٹی جیولرس کا نام ہمیشہ چرچے میں رہتا ہے۔گھانٹی کلاتھ اور گھانٹی جیولرس کے روح رواں و مالک سبرتو گھانٹی (میٹھو) نے باشندگان آسنسول کا شکریہ ادا کرتے ہویے انہیں
وجئے دشمی کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے مذکورہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی بھی بات کہی۔انہوں نے کہا کہ صارفین کے لیے یہ سنہرا موقع ہے۔ دیوالی اور وجئے دشمی کے موقع پر اسکیم متعارف کرا کر صارفین کو فیض پہنچانے کی ایک چھوٹی سی کوشش کی گئی ہے۔