آسنسول یکم ستمبر : یونیسکو کے ذریعہ درگا پوجا کو بین الاقوامی تہوار میں شامل کیے جانے کے بعد شکریہ کے طور پر ممتا بنرجی کی ہدایت پر ریاست بھر میں یکم ستمبر کو درگا پوجا کارنیول شوبھا یاترا کا اہتمام کیا گیا۔محترمہ ممتا بنرجی نے ریاست کی تمام درگا پوجا کمیٹیوں سے کارنیول کے اہتمام کی بات کہی تھی۔ اس خوشی کے موقع پر عظیم الشان طریقے سے امسال درگا پوجا منانے کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ممتا بنرجی کی ہدایت پر پچھم بردوان ضلع ہیڈ کوارٹر آسنسول میں بھی شوبھا یاترا کا اہتمام کیا گیا۔جمعرات کی دوپہر آسنسول کے پولو گراؤنڈ کے پاس سے شوبھا یاترا کی شروعات ہوئی۔کورٹ موڑ،بھگت سنگھ موڑ سے گذرتے ہوئے رابندر بھون کے پاس یاترا اختتام پذیر ہوئی۔یاترا میں بنگال کی تہذیب و ثقافت اور درگا پوجا کے پیغام کومختلف ٹیبلو کے ذریعہ تشہیر کی گئی۔اس کے ساتھ ہی ڈھاک بھی بجایا گیا۔شوبھا یاترا میں آسنسول کی تمام درگا پوجا کمیٹیوں کے نمایندہ افراد سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہو یے ۔یاترا میںشامل تماملوگوں کو درگا پوجا کی پیشگی مبارکبادی دی گیی۔موقع پر ریاستی وزیر ملاءے گھٹک،پولس کمشنر این سدھیر کمار،آسنسول کارپوریشن کے میئر بدھان اپادھیائے،ڈی ایم ایس ارون پرشاد موجود رہے۔ضلع ناظم ایس ارون پرشاد نے کہا کہ درگا پوجا ایک ایسا تہوار ہے جس میں سبھی ماں درگا سے اپنی مرادیں مانگنے کے ساتھ کامیاب زندگی کی دعائیں کرتے ہیں۔













