Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

🌹 *مژدہ جانفزا* 🌹 *تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا* *تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

🌹 *مژدہ جانفزا* 🌹
*تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا*
*تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں*
کل کا سورج ڈوبتے ڈوبتے ایک ایسا یادگار اور انوکھا سبق ہمیں دے گیا جو ہمیں صدیاں یاد رہیں گی۔
رئیس الاساتذہ *ماسٹر عبد الحکیم عرف عام میں گورا استاذی* کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ہمیشہ اپنی حکمتِ عملی اور حُسنِ عمل سے پہچانے جاتے ہیں۔
گذشتہ کل دھام نگر ہائی اسکول کا وہ وسیع و عریض میدان جہاں بچے کھیل کر اپنا مستقبل سنوارتے ہیں وہیں ایک عمر رسیدہ بزرگ کو اپنی زندگی کی آخری عمر میں ہزاروں، لاکھوں چاہنے والوں کے سامنے یہ اعزاز ملنا کسی روز روشن سے کم نہیں تھا۔
وہ کوئی اور نہیں وہ ہم سب کے استاذ ماسٹر جناب عبد الحکیم (گورااستاذی) کو گذشتہ کل دھام نگر شریف سینئر سٹیزن ایسو سی ایشن کی جانب سے حُسنِ کردار اور نمایاں کارہا انجام دینے پر *شکھیا رتنا سمّان* جیسے اعزازی سند سے نوازہ گیا۔
یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ آپ دھام نگر شریف کی شانتی کمیٹی کے ایک معزز رکن ہونے کی حیثیت سے اس پر فتن دور میں جبکہ ہر طرف نفرت ہی نفرت کا ماحول ہے۔ایسے حالات میں آپ دھام نگر شریف کے بھائی چارہ کو بر قرار رکھنے میں پوری طرح سے جانے، پہچانے اور مانے جاتے ہیں۔ اسی لیے ہر خاص و عام کے زبان پر آپکا نام ہے۔
اس مجلس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر بھدرک ضلع ایس پی(SP) جناب منوج کمار راوت ، بهدرک ضلع ہیلتھ آفیسر(CDM) جناب ڈاکٹر سدھیر رنجن نائیک ، اور ڈاکٹر اجیت پرشاد جینا ، دھام نگر تھانہ کے پولیس انچارج(IIC) ، دھام نگر پنچائت سمیتی کے چیئر مین شرمسٹھا بہرا اور دھام نگر ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر جناب سمیر گوسوامی صاحبان اور ایسو سی ایشن کے صدر جناب انیل کمار باریک اور سیکریٹری جناب سچی کانت پنڈا کے ہاتھوں یہ سپاس نامہ دیا گیا۔
موصوف کو ازیں قبل بہتر سے بہتر کام انجام دینے اور دھام نگر بھائی چارہ کو بر قرار رکھنے پر بھدرک ضلع کے رکن پارلیمنٹ منجو لتا منڈل اور دھام نگر کے رکن اسمبلی جناب مکتی کانت منڈل صاحبان کی جانب سے اعزازی سند حاصل کرچکے ہیں۔
یہ ہمہ اور شما کی مشترکہ خوش نصیبی ہے کہ آج ہمیں اپنے اساتذہ کرام پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
ہم اللہ تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے صدقے ہمارے تمام اساتذہ کی عمر میں برکتیں عطا فرمائے اور اُنکا سایہ محبت ہمارے سروں پر تا دیر قائم رکھے آمین بجاہ النبی العربی صلی اللہ علیہ وسلم ۔
*-: دعا گو :-*
*ابنائے قدیم مدرسہ غوثیہ رو فیہ،دھامنگر*