آسنسول 2 اگست : بارا بونی کے چرن پور سایڈ نگ سے کوئلہ تسکری معاملہ میں سی آئی ڈی نے دلی کے سنجے ملک کو ہریانہ میں واقع اسکے فا رم ہاوس سے گرفتار کر کے اسے آج آسنسول ضلع عدالت میں پیش کیا گیا۔ کوئلہ تسکری معاملہ میں ریاستی سی آئی ڈی نے سوموار کو ہی اوم پرکاش اگروال، یودھیشور گھوش،ابھشیک سنہا،وجے سنگھ اور سیدول کو آسنسول ضلع عدالت میں پیش کر کے 7دنوں کی ریمانڈ میں لیاہے۔ملزمین کی ریمانڈ کی مدت مکمل ہوتے ہی انہیں ضلع عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں پیشی کے دوران سی آئی ڈی کی جانب سے دھوکہ دہی اور چوری کے ایک دوسرے معاملہ میں ریمانڈ کی عرضی دی گئی۔عدالت نے تمام دلایل کو سننے کے بعد ملزمین کو 7دنوں کی ریمانڈ پر سی آئی ڈی کک حوالے کردیا۔اوم اگر ال پانڈیشور ایریا سے جبکہ یودھیشور گھوش سون پور بجاری ایریا میں کوئلہ لفٹنگ کرتے تھے۔اسکے علاوہ ابھشیک سنہا،وجے سنگھ،محمد سیدول بھی اس کام سےمنسلک تھے۔یہ تمام افراد سنڈیکیٹ کے توسط سے کوئلہ تسکری میں ملوث تھے۔کچھ دن قبل سی آئی ڈی نے پانچوں کو گرفتار کیا تھا۔ریمانڈ پر لینے کے بعد تمام کو درگا پور جیل بھیج دیا گیا ڈھائی کروڑ نقد ملنے کے بعد گرفتاری ہوئی تھی:

کنستوڑیا کولیری کے نزدیک گزشتہ ماہ ایک لگژری کار سے ڈھائی کروڑ روپیے پولس نے برآمد کیا تھا۔یہ معاملہ ریاستی سی آئی ڈی کو سونپ دیا گیا تھا۔جینت منڈل کے گھر کے گیرج میں کھڑی کار سے رقم برآمد ہوئی تھی۔جینت اور آویناش اب بھی فرار ہیں۔ان دونوں کا اب تک کچھ سراغ نہیں ملا۔معاملہ کی جانچ کر رہی سی آئی ڈی نے اوم اگروال،یودھیشور گھوش،ابھشیک سنہا،وجے سنگھ اور محمد سیدول کو گرفتار کیا۔









