Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*2 خواتین شیر خوار بچہ کے ساتھ جیل سے رہا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

زبان کی پریشانی کے سبب جموڑیا کی 2 خواتین شیر خوار بچہ کے ساتھ ایک سال تک جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ۔انہیں بنگلہ دیشی ہونے کے شبہ میں جیل میں رکھا گیا۔ندیا کے نقاشی پاڑا تھانہ پولس نے خواتین کو حراست میں لیا تھا۔بلآخر عدالت کے حکم پر سنیچر کے دن دونوں خواتین کو رہا کر دیا گیا۔دونوں آسنسول کارپوریشن کے تحت جموڑیا علاقہ کی رہنے والی ہیں۔ذراءع کے مطابق گزشتہ 24 مءی 2023 کو پچھم بردوان ضلع کے جموڑیا کی 2 قباءلی خواتین رنگولی پاسی اور نشا بیج ندیا کے نقاشی پاڑا تھانہ علاقہ میں گود میں بچہ لیے گھر والوں کا انتظار کر رہی تھی۔اس وقت ڈیوٹی پر موجود نقاشی پاڑا تھانہ پولس نے ان سے پوچھ تاچھ کی۔ان سے ہندستانی شہری ہونے کا ثبوت مانگا جاتا ہے لیکن دونوں خواتین ثبوت دیکھانے سے قاصر رہتی ہیں۔ہندی زبان والی خواتین پولس عملہ کے ساتھ بنگلہ زبان میں ٹھیک طریقے سے بات نہیں کر پارہی تھیں اس لیے نقاشی پاڑا تھانہ پولس نے انہیں بنگلہ دیشی ہونے کے شک پر حراست میں لے لیا۔دونوں خواتین کے وکیل سمن ساہا نے کہا کہ تقریباً 347 دنوں تک جیل میں رہنے کے بعد کرشنا نگر ضلع عدالت کے جج انربن مکھوپادھیاءے کے حکم پر انہیں بری کردیا ۔انکے بنگلہ دیشی ہونے کا کوءی ثبوت نہیں ملا۔ایک سال کی طویل مقدمہ بازی کے بعد دونوں خواتین جیل سے باہر آءیں۔ لوگوں نے اس‌ معاملہ پر پولس کے کردار پر سوال اٹھایا ہے۔