برن پور : *آئی این ٹی یو سی سے وابستہ آسنسول آئرن اینڈ اسٹیل ورکرس یونین اور ٹھیکہدار مزدور کانگریس کا 79واں سالانہ* جنرل میٹنگ برن پور بھارتی بھون (دیپانی آڈیٹوریم) میں اتوار کے دن ہوا۔جس میں مہمان خصوصی یونین کے رہنما رگھو ناتھ پانڈے،ایم کیو قمر، ہرجیت سنگھ، گوری شنکر سنگھ، ضلع کانگریس صدر دبیش بھٹاچاریہ ، ششی دوبے، غلام سرور، ایس ایم مصطفےٰ کے علاوہ ایچ ایم ایس یونین کے ممتاز احمد، اے آئی ٹی یو سی کے اتپل سنہا،بی ایم ایس کے دیپک سنگھ اور ایسکو انتظامیہ کی جانب سے سی جی ایم (ٹاؤن),بنود کمار،جی ایم (پرسنل), گوتم بنرجی اورسبو کراچی دت موجود رہے۔میٹنگ کا آغاز مہمانوں کے ہاتھوں شمع روشن کر کے کیا گیا۔ نظامت ٹریڈ یونین رہنما بجیے سنگھ نے بخوبی انجام دینے کے ساتھ ہی خیر مقدمی کلمات بھی پیش کیے۔ یونین سے منسلک ایسکو اسٹیل پلانٹ کے تمام شعبوں سے نمائندو نے ڈیلیگیٹ کی حیثیت سے شرکت کی۔









