آسنسول مارواڑی مہیلا سمیت کی جانب سے سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی آسنسول کلب میں ساؤن میلا اور ساتواں یوم تاسیس تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح آسنسول میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین آمرناتھ چٹرجی، آسنسول چمبر کے صلاح کار نریس اگروال ، معروف صنعت کار پون گٹگٹیا، سکھ ویلفیئر سوسائٹی کے روح رواں سرجیت سنگھ مکڑ، انیل موہنکا ، پریم گوئل، دنیش تودی و دیگر درجنوں مر و خواتین مہمانان نے شمع روشن کر کے کیا۔ تما مہمانان کو شانہ زیب، گلدستہ اور مومنٹو پیش کر کے عزت افزائی کی گئی ۔تنظیم کی کنوینرز مدھو ڈمریوال اور نیدھی پنساری نے بتایا کہ گھریلوں خواتین کے ذریعے تیارشدہ ڈریس، کھانے کی چیزیں، فیشن اور دیگر مختلف اقسام کی چیزوں کی نمائش اور فروخت کے لیے کل 45 اسٹال لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکولی بچوں کا ڈرائنگ مقابلہ، کلٹی مدد فاؤنڈیشن کی جانب سے فیشن شو اور کئی کلچرل پروگرام بھی رکھے گئے ۔
