برن پور : آسنسول مارواڑی مہیلا سمیتی تنظیم کی جانب سے آسنسول کلب میں ساؤن میلا کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح آسنسول کارپوریشن کے چیئرمین امرناتھ ناتھ چٹرجی ، آسنسول چمبر آف کامرس کے مشیر کار نریش اگروال، پون گٹگٹیا و دیگر کے علاوہ تنظیم کی صلاح کار مدھو ڈمریوال، ریکھا گڈیوان، نیدھی پساری، گنجن اگروال وتنظیم کی خواتین نے فیتہ کاٹ کر اور شمع روشن کر کے کیا۔ اس موقعے پر نیدھی پکاری نے کہا کہ ساؤن میلے کا انعقاد گذشتہ کئی سالوں سے ہورہا ہے ۔اس میلےمیں کاسمیٹکس،کپڑا،جیویلری، میک اپ، فیشن اور کھانے کے درجنوں اسٹال لگائے گئے ہیں اور سبھی اسٹال خواتین کے ہیں،در اصل اس میلے کا مقصد ہے خواتین کو خود کفیل بنانے کے ساتھ گٹ ٹو گیدر۔ آسنسول کارپوریشن کے چیئرمین امرناتھ ناتھ چٹرجی نے کہا کہ اس طرح کا میلہ دوسرے موقعوں پر لگایا جانا چاہئے تاکہ خواتین کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا رہے اور ساتھ ہی دوسری خواتین بھی اس انسپائر ہوں۔ 















