آسنسول : آسنسول کارپوریشن کے تحت وارڈ42برتن پاڑا علاقہ میں ڈینگو کا دہشت ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق علاقہ کے کئی افراد ڈینگو سے متاثرہیں۔
ڈینگو سے متاثر ایک نوجوان کی درگا پور اسپتال میں دوران علا ج موت ہوگئی۔ اس خبرکے بعدکارپوریشن کے شعبہ محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔ ایم ایم آئی سی برائے حفظان صحت دیبندو بھگت کارپوریشن کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ یہاں ڈینگو کا لاروا پایا گیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے علاقہ میں صاف صفائی مہم میں تیزی لائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقہ میں دوافرادڈینگو کا شکار ہوئے تھے ان میں سے ایک کی موت کی خبر آرہی ہے۔
حالانکہ آویناش ساؤ کو 3-4 دن سے بخار تھا۔ ڈینگو کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے یہ جانچ کا موضوع ہے۔پورے آسنسول شہر میں قریب 45افراد ڈینگو سے متاثر بتائے جارہے ہیں۔ آسنسول کارپوریشن علاقہ میں صاف صفائی مہم تیز کر نے کے ساتھ یہاں گوال گھر ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ علاقہ ساف ستھرا رہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے علاقہ اور اطراف میں گندہ پانی جمع نہ ہونے دیں۔ عوام کو بھی بیدار رہنے کی اپیل کی۔