آسنسول اوراطراف میں بنگلہ نیاسال کابڑی گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیاگیا.ایک طرف جہاں پہلا بیساکھ کے موقعے پر مندروں میں پوجاارچنا کی گئی وہیں آسنسول کامشہورمندر گھاگر بوڑھی مندر اور کلیانیشوری مندر میں پوجا کرنے والوں کی بھیڑ لگی رہی.اسکے علاوہ کئی طرح کے پروگرام بھی منعقد کئے گئے.ملی خبر کے مطابق بنگلہ نئے سال کے موقعے پر آسنسوک اتسوکمیٹی کی جانب سے پربھات پھیری نکالا گیاجس میں مردوخواتین کی بڑی بھیڑ شامل رہی.واضح ہوکہ نئے جوڑوں میں پورے سج دھج کے ساتھ لوگ اس پربھات پھیری میں شامل ہوئے.خواتین نے سنکھ بجاکر نئے سالکااستقبال کیا.آسنسول شہر کے جی ٹی روڈ کے مختلف علاقوں میں گھومنے کے بعد یہ پربھات پھیری مکمل ہوئی.ریاست کے وزیر قانون ومحنت مولائے گھٹک ,ترنمول کے ضلع صدر وپانڈیشور کے ایم ایل اے نریندر ناتھ چکرورتی,آسنسول کارپوریشن کے چئیرمین امرناتھ چکرورتی,ایم ایم آئی سی گروداس چٹرجی سمیت دیگر رہنما پربھات پھیری میں شریک رہے.مولائے گھٹک نے کہا کہ پربھات پھیری کے ذریعہ بنگلہ نئے سال کاشاندار طریقے سے سےاستقبال کیاگیا ہے اور یہ خواہش کی گئی کہ نیاسال ہرکسی کیلئے فائدہ منداور خوشیاں لے کر آئے.









