Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آل انڈیا امام ایسوسیشن ضلع پچھم بردوان کی مشاورتی نشست کامیاب*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

آل انڈیا امام ایسوسیشن کے چیر مین جناب باقی باللہ صاحب اور آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی میر جناب سید وسیم الحق صاحب نے کی شرکت*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*کثیر تعداد میں آئمہ وعلمائے کرام ضلع پچھم بردوان نے دیا مشورہ ۔الحاج عطاءاللہ خان صاحب کو سونپی گئی ضلع بردوان کی ذمہ داری*

۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برن پور : بتاریخ 21ستمبر 2024بروز سنیچر بوقت 11بجے دن بر مکان جناب عطاءاللہ خان صاحب مکہ اپارٹمنٹ حمید نگر آل انڈیا امام ایسوسیشن ضلع پچھم بردوان کی مشاورتی نشست ھوئی جس میں ضلع پچھم بردوان کے آئمہ کرام علمائے عظام کے علاوہ آل انڈیا امام ایسوسیشن کے چیر مین جناب باقی باللہ صاحب ڈپٹی میر جناب سید وسیم الحق صاحب نے شرکت فرمائی
نشست کا آغاز قاری محمد علی صاحب رضوی خطیب وامام اقرا مسجد حمید نگر کی تلاوت قران مجید سے ھوا بعدہ خادم اہلسنت حضرت حافظ محمد مبین احمد صاحب حبیبی  نے حضرت مفتی محمد نعیم الدین صاحب برکاتی مصباحی خطیب وامام جامع مسجد برن پور کو دعوت دی کہ وہ آئیں اور آئمہ کرام کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی باتیں رکھیں ۔۔مفتی نے حکومت کے تعلق سے کہا کہ بنگال میں امن وامان برقرار رکھا جائے مغربی بنگال میں ترقیاتی کاموں کا خیر مقدم ھے مگر آئمہ کرام سے کئے گئے وعدے کو نبھایا جائے اسکے بعد حضرت مفتی محمد سعود عالم صاحب مصباحی خطیب وامام خواجہ غریب نواز مسجد بودھا آسنسول نے اپنا قیمتی مشورہ دیتے ھوئے کہا کہ وقف زمین کی حفاظت کی جائے ۔وزیر اعلٰی محترمہ ممتا بنرجی صاحبہ امام کے تعلق سے کئیے گئیے وعدے کو نبھائے نوری مسجد آزاد نگر کے خطیب وامام حضرت علامہ عیسیٰ مصباحی صاحب رضوی نے مختصر مگر جامع مشورہ دیتے ھوئے جناب باقی باللہ صاحب کی آمد کا شکریہ اور مغربی بنگال حکومت کی ترقیاتی کاموں کو سراہا ۔حضرت مولانا محمد انور رضا صاحب استاذ مدرسہ اشرفیہ رضویہ رحمت نگر نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام حضرات کو جو بھی حکومتی مراعات مل رھے ھیں میں اسکی بھر حمایت کرتا ھوں مگر مدرسہ کے اساتذہ کی بھی دینی ملی خدمات ھیں انھیں کیوں فراموش کیا گیا لہذا چیرمین صاحب اور ڈپٹی میئر صاحب اس طرف بھی توجہ دیں اسکے بعد حضرت مولانا محمد سراج الحق صاحب رضوی خطیب وامام افتخار رضا اہلسنت مسجد احمد نگر نے اپنی بات رکھتے ہوۓ فرمایا کہ امام حضرات سے جو وعدہ کیا گیا اس پر عمل کیا جائےساتھ ھی بہت سارے امام حضرات ابھی تک سرکاری وظیفہ سے محروم ھیں انکا کاغذ اور درخواست واپس آگیا اس پر جلد عمل کرنے کی ضرورت ھے
خادم اہلسنت حضرت حافظ محمد مبین احمد صاحب حبیبی خطیب وامام اہلسنت مسجد کریم ڈنگال برن پور نے کہا کہ امام کے وظیفےکو بڑھا کر  کم از کم امام حضرات کے لیے دس ھزار اور موذن حضرات کے لئے پانچ ہزار روپیے  ھونا چاھئے مکان کا وعدہ بھی پورا کیا جانا چاہیۓ اور جو امام حضرات اپنی مسجد میں پچیس یا تیس سال خدمت کرچکے ھوں حالات اور ضعیفی کو دیکھتے ھوئے انکا پینسن جاری ہونا چاہیے اور مسلم نوجوانوں کو روزگار ملنا چاھیے اسکے بعد بودھا مسجد کے سابق خطیب وامام جناب مفتی محمد طہ قاسمی صاحب نے سبھوں کی باتوں کو تائید کرتے ھوۓ اپنا قیمتی مشورہ دیا کہ ھر محلے میں ایک دینی لایبریری قائم کیا جائے اور نوجوانوں کو دینی فکر دی جائے جوا اور نشہ سے سماج کو پاکیزہ بنایا جا ئے ساتھ ھی کہا امام حضرات کو جتنا مضبوط کرینگے اتنا ھی قوم مضبوط ھوگی اسکے بعد جناب مولانا خالد اختر صاحب خطیب وامام تال پکھریا مسجد اور مولانا یعقوب صاحب استاذ مدرسہ اسلامیہ عربیہ نے بھی سبھوں کی باتوں کو تایید کرتے ہوئے اپنا قیمتی تأثر پیش کیا بعدہ ہمدرد قوم ملت عالی جناب سید وسیم الحق صاحب ڈپٹی آسنسول کارپوریشن نے امام حضرات کے درد کو محسوس کرتے ھوۓ واضح طور پر ھر طرح کی حمایت کا اعلان کیا جناب ڈپٹی مئیر صاحب نے کہا کہ میں خود امام صاحب کا بیٹا ھوں مجھے انکے درد کا پتہ ھے انہوں نے کہا کہ امام حضرات کے تعلق سے حکومت کا جو گائڈ لائن ھے سوموار کو میں بتاتا ھوں جن صاحبان کو ابھی تک وظیفہ رکا ھوا وہ مجھ سے رابطہ کریں انشاءاللہ انکا وظیفہ بھی چالو ھوجائے گا بقیہ تھوڑی دقت پیش آتی ھے مگر ھر ترقیاتی کام ھوگا اسکے
جناب عطاءاللہ خان صاحب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو ذمہ داری مجھے سونپی گئ انشاءاللہ میں کام کرونگا اور وفاداری سے نبھاونگا
اسکے بعد جناب باقی باللہ صاحب آل انڈیا چیر مین امام ایسوسیشن نے ضلع پچھم بردوان کا چیرمین جناب الحاج محمد عطاءاللہ خان صاحب کوبناکر اعلان کیا اور سند بھی دی جسے سبھوں نے سراھا
جناب باقی باللہ صاحب نے کہا آل انڈیا امام ایسوسیشن میں ایک لاکھ امام جڑے ھویے ھیں جس میں ساٹھ ھزار صرف مغربی بنگال کے ھیں انھیں نے کہاکہ امام حضرات کو تکلیف نھیں ھوگی ھم ایک ماہ میں آن لاین فارم کے ذریعے درخواست لینگے اور انھیں بآسانی وظیفہ ملے گا بقیہ آپ حضرات کی ھر بات کو ھم حکومت تک پہونچا یںگے اخیر میں حضرت مفتی محمد نعیم الدین صاحب برکاتی مصباحی کی دعاؤں پر اختتام پذیر ھوا
*شرکائے نشست*
مفتی محمد نعیم الدین صاحب برکاتی مصباحی خطیب وامام جامع مسجد ٹاون
مولانا محمد سراج الحق صاحب رضوی خطیب وامام افتخار رضا اہلسنت مسجد احمد نگر
علامہ عیسیٰ مصباحی صاحب خطیب وامام نوری مسجد آزاد نگر
مولانا عبد القدوس صاحب نوری خطیب وامام گنبد خضریٰ مسجد عالم نگر
قاری طالب رضا صاحب رضوی خطیب وامام نورانی مسجد سانتا ڈنگال
قاری محمد علی صاحب رضوی خطیب وامام اقرا مسجد حمید نگر
خادم اہلسنت حافظ محمد مبین احمد حبیبی نائب صدر علماء و مشائخ بورڈ ضلع پچھم بردوان
مولانا محمد انور رضا صاحب استاذ مدرسہ اشرفیہ رضویہ رحمت نگر مفتی محمد سعود عالم صاحب مصباحی خطیب وامام خواجہ غریب نواز مسجد بودھا آسنسول
مولانا محمد عثمان صاحب رضوی خطیب وامام کریم ڈنگال مسجد براکر
مفتی محمد طہ قاسمی صاحب سابق خطیب وامام مسجد بودھا آسنسول
مولانا خالد اختر صاحب خطیب وامام تال پکھریا مسجد آسنسول
مولانا محمد یعقوب صاحب استاذ مدرسہ اسلامیہ عربیہ پرانی ھاٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالی جناب سید وسیم الحق صاحب ڈپٹی میر آسنسول کارپوریشن
انکے علاوہ براکر آسنسول برن پور رانی گنج جموڑیہ وغیرہ کے آئمہ کرام نے شرکت فرمائی