خواتین و بچیوں کو خود روزگار کا موقع دیکر انہیں اپنے پیروں پر کھڑا۔ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے برن پور رحمت نگر نیی بستی میں واقع اتحاد ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران و ممبران نے۔ اتحاد ویلفیئر سوسائٹی نے اس مقصد کی تکمیل کے لئے سلائی ٹریننگ سنٹر کا افتتاح سوسائٹی کے صدر سید محمد اقبال اور ان کی اہلیہ و سماجی خدمت گارشمع ناز نے فتح کاٹ کر کیا۔اس موقع پر مقامی لڑکیوں اور خواتین کی اچھی خاصی تعداد موجود رہی۔اس مرکز میں مفت ٹریننگ دی جائے گی۔اس موقع پر 40 خواتین کو سلاءی کٹ دءیے گیے۔


Post Views: 313










