آسنسول (خورشیدعالم ) کلٹی کے صنعتی خطہ کیندوابازار میں ترنمول کانگریس کے یوتھ لیڈر امیت یادوعرف لالو کی سربراہی میں بدھ کودیرشام ایم پی الیکشن کو لیکرتبادلہ خیال کیا گیاعلاقے کے مسائل پر مقامی باشندوں سے بات چیت کی۔ اسی درمیان امیت کے دفتر کے نزد گراؤنڈ میں لٹی چوکھا کھانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اجل چٹرجی کہا کہ وہ یہاں تبادلہ خیال کے ساتھ لٹی چوکھا کھانے اور مقامی باشندوں کے درمیان بیٹھ کر اس کا لطف اٹھانے آۓ ہیں اس موقع نومنتخب پچھم بردوان ترنمول یوتھ کے ضلع صدر پارتھودیسائی کوامیت کے جانب سے استقبالیہ بھی دیا گیا۔ اس موقعے پراجل چٹرجی نے کہا کہ مقامی باشندوں سے بات چیت کرنے کے بعد پتہ چلا کہ یہاں فائر بریگیڈ اسٹیشن کی ضرورت ہے ۔ہم فائر بریگیڈ وزیر سے بات چیت کرکے اس مسئلے کا حل جلد نکالیں گے۔ترنمول بلاک صدرکنچن راۓ نے کہا کہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی حکومت عوام کی خدمت کے لئے اقتدار میں آئی ہے۔اس لے عوام سے کئے گئے وعدوں کو نبھایا جارہا ہے۔عوام کی ترقیاتی کاموں کے لے جوکچھ ہوگا دیدی کررہی ہے اور ائندہ بھی کرے گی۔اس موقع پر بابںن بومبا ارمان کنچن ببلو بیمان سمیت کافی تعداد میں ترنمول کے کارکنان موجود تھے۔





















