Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

احباب ویلفیئر سوسائٹی رحمت نگر کاکریئر کاؤنسیلنگ اور تقسیم انعامات پروگرام

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور 19جون : احباب ویلفیئرسوسائٹی،رحمت نگر کے چزیر اہتمام امسال مدھیامک اور ہائر سکنڈری امتحانات میں کامیاب ہونے والے طالب علموں کے لئے کرئیر کاؤنسیلنگ پروگرام کاانعقاد رحمت نگر کے ڈریم بنکیوٹ ہال میں کیا گیا۔۔ پروگرام کا آغاز امتیاز احمد راشد نے تلاوت کلام پاک سے کیا،بعد ازاں درجہ دواز دہم کی طالبہ طاہرہ ناہید نے اپنی مترنم آواز میں نعت رسولﷺ کا نذرانہ پیش کیا۔اس پروگرام میں سیل آئی ایس پی کے چیف جنرل منیجر محمد احسان شمسی، مہمان اعزازی ڈاکٹر محمود عالم، پرنسپل، کالج آف ٹیچرس ایجوکیشن مانو، آسنسول،سعد خان،کاؤ نسیلنگ ایکسپرٹ یو ایس اے، شاہ عالم، کاؤ نسیلنگ ایکسپرٹ کولکاتا شامل ہوئے۔مذکورہ تقریب میں چامسال مدھیامک اور ہائر سکنڈری امتحانات میں اچھے نمبروں سے کامیاب ہونے والے طالب علموں کو انعامات سے نواز گیا۔ مہمانان نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کریئر میں کامیابی کے لئے تعلیم کو ضروری قرار دیا۔ پروگرام کی صدارت رحمت نگر ہائی اسکول کے سابق معلم شکیل احمد خان اور نظامت رحمت نگر ہائی اسکول کے صدر مدرس محمد انتصار خان نے بحسن وخوبی انجام دئیے۔ اظہار تشکر مذکورہ سوسائٹی کے سکریٹری ریاض احمد خان نے ادا کئے۔ امتیاز احمد راشد کی دعاؤں سے پروگرام کا اختتام ہوا۔