Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*اسرائیل خان ایک جنون کا نام ہے ۔۔۔ڈاکٹر صابرہ حنا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج 29 اگست (پریس ریلیز): گزشتہ جمعہ کی شام بعد نماز مغرب رانی گنج کی معروف سماجی شخصیت الحاج اسرائیل خان کو یاد کرتے ہوئےادبی تنظیم کاروان ادب رانی گنج کی موسس ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا نے یہ کہا کہ اسرائیل خان ایک جنون کا نام تھا وہ قوم و ملت کے لیے جس کام کا بیڑہ اٹھاتے اسے بغیر رکے اور تھکے جنونی انداز میں پایہء تکمیل تک پہنچاتے اور آج مختلف اسکول اور خود انجمن امداد باہمی کے درودیوار اس بات کے گواہ ہیں۔۔واضح ہو کہ یہ باتیں انہوں نے کاروان ادب کی ایک تعزیتی نشست میں کہیں جس کا اہتمام اس ادارے کے صدر اور طنز و مزاح نگار جناب سیف الاسلام سیف کے دولت کدہ واقع غالب کالونی راجا باندھ میں کیا گیا اس موقع پر شرکاء نشست نے اپنے اپنے انداز میں اس سماجی و ملی رہنما کی خدمات کو یاد کیا اس نشست کی ابتدا ماسٹر ساجد عالم ساجد کے تلاوت قرآن پاک اور جناب نقیب رحمانی کی خوبصورت نعت شریف سے ہوئی،فرید دانش نے بچپن سے لے کر اب تک کی ان کی شفقت وسرپرستی پر روشنی ڈالی اور بڑے ہی دردمندانہ انداز میں ایک نظم پیش کی جس سے پلکیں بھیگ گئیں ،ادارے کے سکریٹری جناب وقار احمد نے اسرائیل صاحب کی یاد میں اپنی ایک نظم سنا کر انہیں منظوم خراج عقیدت پیش کیا ،سیف السلام سیف نے بحیثیت انسان ان کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جبکہ انجمن امداد باہمی کے حالیہ سکریٹری اور معروف شاعر جناب ندیم شعبانی نے ان سے اپنے دیرینہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے الحاج اسرائیل خان کو ملت کا درد رکھنے والا ایک اچھا انسان بتایا ،فرح ناز اور ماسٹر انور انصاری نے بھی انہیں بہترین الفاظ میں یاد کیا ماسٹر اظہار اشرف نے بہت ہی خوبصورتی سے نظامت کی اوروقفے وقفےسے ان کی خوبیوں پر روشنی ڈالتے رہے آخر میں ماسٹر ساجد عالم ساجد نے اپنے صدارتی کلمات میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے حق میں اجتماعی دعا فرمائی اور اس کے ساتھ ہی اریبہ سیف کے اظہار تشکر سے نشست کا اختتام ہوا