Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*اسکول آف کمپٹیشن کا سالانہ اسپورٹس و جلسہ تقسیم انعامات پروگرام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

صنعتی شہر برن میں واقع اسکول آف کمپٹیشن کا سالانہ پروگرام سنیچر کے دن برن پور گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔پروگرام کا‌باضابطہ آغاز آئی ایس پی کے سی جی ایم ایم ای شمسی،اسکول کی ڈائریکٹر نشا تیواری،پرنسپل سروجیت سوری نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کے کیا۔موقع پر اسکول انتظامیہ کمیٹی کے سنجیو چوبے اورسکریٹری احمد اللہ خان نے مہمانوں کو گلدستہ پیش کر انکا‌استقبال کیا۔ایم ای شمسی کے ساتھ کانسلر راکیش شرما،حسرت اللہ و دیگر موجود رہے۔طلبہ نے رنگا رنگ کلچرل پروگرام کے ساتھ تعلیمی مظاہرہ پیش کر کے داد و تحسین حاصل کی۔اپنی تقریر میں مہمانوں اور اساتذہ نے طلبہ کو کامیابی کی منزل حاصل کرنے کے لیے سخت اور مسلسل محنت کرنے کی صلح دی۔سالانہ اسپورٹس میں بہترین کھیل کود کامظاہرہ کرنے والے طلبہ اور مدھیامک امتحان میں اول مقام‌پانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔پروگرام میں اسکول کے معلم و معلمات سمیت گارجینوں کی اچھی خاصی تعداد موجود رہی۔