آسنسول 23 اگست : “انوبرتا منڈل کو ضمانت دیں ورنہ ڈرگس معاملہ میں پھنسا دیے جائںیں گے ۔
“مویشی تسکری معاملہ کی شنوائی کرنے والے آسنسول سی بی آئی عدالت کے جج کے پاس ایک خط آیا ہے جس میں درج بالا باتیں لکھی ہوئی ہیں۔دھمکی آمیز خط ملنے سے پوری ریاست میہلچل مچ گئی ہے ۔ واضح ہوکہ مویشی تسکری معاملہ میں انوبرتا منڈل کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔معاملہ عدالت میں ہے۔سی بی آئی کی حراست میں چل رہے انو برتا منڈل کی ضمانت کی عرضی آیندہ 24اگست کی شنوائی مینپیش کی جاسکتی ہے لیکن اس سے قبل ہی دھمکی بھرا خط ملنے سے ماحول گرم ہوگیا ہے۔ سی بی آئی کادعوی ہے کہ معاملہ کی شنوائی کررہے جج کے پاس ایک خط آیا ہے جس میں لکھا ہے کہ انوبرتا منڈل کو ضمانت پر رہا کریں نہیں تو پورے فیملی کو ڈرگس معاملہ میں پھنسا یا جا ئے گا۔آسنسول سی بی آئی عدالت کے جج راجیش چکرورتی نے الزاملگایا ہے کہ دھمکی بھرا یہ خط انہیں 20اگست کو موصول ہوا انہوں نے اسکی جانکاری سوموار کے دن ضلع جج کو دی۔بعد میں کولکاتا ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کو بھی اسکی جانکاری دی۔جج نے کہا کہ مکتوب میں انہیں اور انکے پریوار کے افراد کو” این ڈی پی ایس ” کیس یعنی ڈرگس معاملہ میں پھنسانے کی دھمکی دی گئی ہے۔مویشی تسکری معاملہ میں گرفتار بیر بھوم ترنمول ضلع ترنمول نیتا انوبرتا منڈل کو بدھ کے دن آسنسول کی خصوصی سی بی آءی عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔پیشی سے قبل جج کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے سے آسنسول میں بحث کاماحول بنا ہوا ہے۔آسنسول کے ایک سینیر وکیل نے کہا کہ میں ایک لمبی مدت سے دیکھ رہا ہوں کہ جج کسی دھمکی سے نہیں ڈرنے والے۔ میں خود خطروں سے کھیلتا ہوں۔مکتوب میں کسی بپا چٹرجی کانامدرج ہے اور وہ خود کو پوربی بردوان ضلع عدالت کا کلرک اور لیبر یونین کا نیتا بتا تے ہوئے انوبرتا کو ضمانت دینے کے لیے دھمکی دے رہا ہے۔










