Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*انو برتو منڈل گرفتار، آسنسول سی بی آئی عدالت میں پیش ،10دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ میں،اپوزیشن نے ڈھول تاشہ کے ساتھ سی بی آئی کی کاروائی کا‌ خیر مقدم کیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول 11 اگست : مویشی تسکری معاملہ میں انوبرتا منڈل کو سی بی آئی نے بلآخر گرفتار کرلیا۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے قد آور لیڈر اور بیر بھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر انوبرتا منڈل کے بول پور میں واقع رہائش گاہ سے دن کے گیارہ بجے

گرفتار کرکے شیتل پور ای سی ایل گیسٹ ہاؤس لے کر آئی۔یہاں میڈیکل جانچ کے بعد سی بی آئی نے انوبرتا منڈل سے پوچھ تاچھ بھی کی۔تقریبا دو گھنٹے تک پوچھ تاچھ کرنے کے بعد سی بی آئی نے کاغذی کاروائی مکمل کرتے ہوءے انہیں ساڑھے4 بجے گیسٹ ہاؤس سے لے کر نکلی اور سیدھا آسنسول سی بی آئی عدالت پہنچی۔گیسٹ ہاؤس کے باہر پولس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ میڈیا کے افراد نے سی بی آئی سے بات چیت کرنا چاہی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔بتایا جاتا ہے کہ سی بی آئی کی 15 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ دوپہر قریب دیڑھ بجے سڑک کے راستے الم بازار سے درگا پور پہنچی۔سفید رنگ کی گاڑی میں بیر بھوم‌ضلع ترنمول صدر انوبرتا منڈل تھے۔درگا پور سے سی بی آئی کا قافلہ شیتل پور گیسٹ ہاؤس پہنچا۔یہاں انوبرتا منڈل کی طبی جانچ کے بعد دو گھنٹے تک پوچھ تاچھ چلی۔جس وقت ہیں گیسٹ ہاؤس لایا‌گیا باہر کھڑے لوگوں نے جم‌کر نعرے بازی کی۔پولس نے مظاہرین کو منتشر کیا۔ شام کے ٹھیک ساڑھے 4بجے سی بی آئی انوبرتا منڈل کو لےکر آسنسول سی بی آءی عدالت پہنچی۔ عدالت میں پیش کرنے کے بعد انہیں 14دنوں کی ریمانڈ پر لینے کی عرضی داخل کی گئی۔حالانکہ انوبرتا منڈل کے وکیل شیکھر کنڈو کی جانب سے ضمانت کی عرضی داخل نہیں کی گئی۔سی بی آئی عدالت نے 10دنوں کی ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے سی بی آئی تحویل میں بھیج دیا۔ سی بی آءی انہیں لے کر کولکاتا روانہ ہوگئی۔ آیندہ 20اگست کو انہیں دوبارہ آسنسول سی بی آئی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔گزشتہ کءی ماہ سے سی بی آئی اور انوبرتا منڈل کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری تھا۔واضح ہوکہ بدھ کے دن انہیں سی بی آئی کے نظام پیلس میں دن کے گیارہ بجے حاضر ہونا تھا۔مویشی تسکری معاملہ میں انہیں سی بی آئی نے 9 بار طلب کیا لیکن وہ ہر بار بیماری کا حیلہ بناکر پیشی سے گریز کیا حالانکہ وہ ایک بار سی بی آئی کے سامنے پیش ہویے۔ بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ سی بی آئی سخت کاروائی کر سکتی ہے۔انو برتا کے باڈی گارڈ سہگل حسین پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔ انوبرتا منڈل کی گرفتاری کے بعد آسنسول ساؤتھ اسمبلی حلقہ کی بی جے پی ایم ایل اے اگنی مترا پال نے ڈھول تاشہ بجا کر خوشی کا‌اظہار کیا۔ لوگوں کے درمیان بتاشہ اور لکم دانہ تقسیم کیے گیے۔دوسری جانب سی پی آئی ایم کی زونل کمیٹی نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔ ملی جانکاری کے مطابق جس وقت انوبرتا منڈل کو آسنسول سی بی آئی عدالت میں لے جایا جارہا تھا بھیڑ نے ان پر جوتے اورچپل بھی پھینکے اور ان کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔