Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*انڈال کے دیباسیش دتہ اسکوٹی سمیت سنگھارن ندی میں ڈوبے*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

انڈال تھانہ کے تحت سنگھارن ندی میں آءی طغیانی نے ایک شخص کی جان لے لی۔ ملی جانکاری کے مطابق جمعرات کی رات قریب 11 بجے انڈال کے دامودر کالونی کے رہنے والے دیباسیش دتہ عرف بوباءی (40) ندی پار کرتے وقت اپنی اسکوٹی سمیت ڈوب گیے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس وقت ندی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔رات ہونے کی وجہ کر تلاشی مہم میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔جمعہ کی صبح غوطہ خوروں کی ٹیم پہنچی اور تلاشی مہم میں جٹ گءی۔جاءے وقوع پر موجود بابل ٹو ڈو نے بتایا کہ دیباسیش دتہ جمعرات کی رات قریب 11 بجے اپنے کام سے لوٹ رہے تھے۔گھر واپسی کے لیے انہیں انڈال میں واقع سنگھارن ندی پار کرکے انڈال دامودر کالونی پہنچنا تھا۔رات کے وقت ندی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ک سبب وہ اسکوٹی سمیت ندی میں ڈوب گیے۔جمعہ کی صبح سے ہی این ڈی آر ایف کی ٹیم تلاشی مہم میں جٹی ہے۔انکی اسکوٹی ندی کنارے سے نکال لی گءی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے جانکاری دی گءی ہے کہ بڑی تیزی کے ساتھ بچاءو کا عمل جاری ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مانسون کے دوران ندی خطرناک شکل اختیار کرلیتی ہے۔ پانی کی سطح میں زبردست اضافہ ہوجاتا ہے۔یہاں تحفظ کا کوءی معقول انتظام بھی نہیں ہے۔ندی پار کرتے وقت ہوشیاری اور مستعدی برتنے کی اپیل لوگوں سے کی جارہی ہے۔