آسنسول : آسنسول درگا پور ڈیو لپمنٹ دفتر (اے ڈی ڈی اے آفس،درگا پور) میں لگی آگ پر قابو پانے کے بعد اس کی جانچ انتظامیہ کی جانب سے کی جارہی ہے۔ اب انڈو یوجی کامرس اینڈ سوشل کاؤنسل کے چیئر مین فیروز خان ایف کے نے اس سمت مزید ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنر جی کو مکتوب لکھ کر اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ فیروز خان ایف کے ہر مواقع سے اپنی سماجی ذمہ داری نبھاتے نظر آتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کو مکتوب ارسال کرنا اسی سماجی ذمہ داری کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو مکتوب لکھ کر پورے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اعلیٰ
سطحی جانچ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس جانب دھیان دیں اور متعلقہ افسران کو سنجیدگی کے ساتھ جانچ کر نے کی ہدایت دیں۔ فیروز خان ایف کے کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اسے دوسرے زاویے سے دیکھ رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ جتنا گمان لگایا جارہا ہے ممکن ہے اس سے کہیں زیادہ ہو۔افواہوں نے لوگوں کے اندر فکر کی لکیریں کھینچ دی ہیں اس لیے اس آگ زنی کی اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہئے۔






















