آسنسول : ایف کے گروپ کے چیئرمین اور ہندوستان کے مشہور اور کامیاب بزنس مین فیروز خان ایف کے کو حکومت دبئی کے حکمران شاہی خاندان کے شیخ حمدان بن احمد المکتوم انوسٹمنٹ آفس نے ایک رسمی خط بھیج کر مدعو کیا اور انہیں دبئی میں اپنا کاروبار کرنے کی دعوت دی اور مکمل یقین دہانی بھی کرائی۔ ایک سرکاری خط میں، دبئی کے حکمران شاہی خاندان کے دفتر شیخ حمدان بن احمد المکتوم انویسٹمنٹ نے فیروز خان ایف کے کے ساتھ طویل وابستگی کی امید ظاہر کی ہے۔فیروز خان ایف کے نے بتایا کہ وہ دبئی کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک اور ایشیائی یورپ کے کئی ممالک میں اپنے بین الاقوامی کاروبار، برآمدات اور دیگر کاروبار میں اضافہ کریں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند اور ہنر مندوں کو روزگار ملے ۔
Post Views: 103










