برن پور 27جون: سیل۔ آئی ایس پی برن پور کے سی ایس آر شعبہ کے مالی تعاون سے درگا پور سندرم کریٹیو ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعے تیار کردہ ڈسپوزیبل سنیٹری نپکین ضرورت مند لڑکیوں اور خواتین کے درمیان برن پور مہیلا والنٹری سمیتی کی جانب سے سوموار کے دن نبیدیتا انکلیو اور ریوار سائڈ ٹاؤن شپ میں میں تقسیم کئے گئے۔ اس موقعے پر سمیتی کی سکریٹری ونیتا لال،اسٹنٹ سکریٹری کویتا راماکرشنن، تانیہ منڈل،شمعیلہ شمیم و دیگر موجود رہیں۔ مذکورہ سمیتی کی سکریٹری ونیتا لال نے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کے درمیان بیداری لانے کے لئے اس پرگروام کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بہت ساری لڑکیاں اور خواتین ایسی ہیں جن میں اپنی صحت اور ٖصاف صفائی کے تئیں بیدار نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نپکین تقسیم اور بیداری مہم کئی دنوں تک جاری رہے گا کیونکہ سمیتی کے پاس نپکین کافی تعداد میں موجود ہے۔













