Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*برن پور میں محرم کے سلسلے سے ایک میٹنگ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور7اگست : محرم تہوار کو پرامن طریقے سے مکمل کرنے کے لئے ہیراپور تھانہ پولس کی جانب سے برن پور کے ایک میرج ہال میں برن پور کے کل 10 اکھاڑہ کمیٹیوں کے خلیفہ ، کمیٹی کے ذمہ داران، لائسنس ہولڈر، علماء اور دیگرمذاہب کے نمائندوں کے ساتھ ایک کوارڈینیشن میٹنگ کی گئی جس میں آسنسول درگا پور پولس کمشنریٹ کے ڈی سی (ویسٹ) ، اے سی پی ویسٹ پرتیک رائے ، سرکل انسپکٹر شیبناتھ پال، افسر انچارج ، پرسنجیت رائے ، آئی ایس پی کے سی جی ایم محمد احسان شمسی ، رانی گنج کے سابق ایم ایل اے سہراب علی، حسین نگر کے ایوب خان، محمد آزاد خان، احمداللہ خان، پربیر دھر، محفیض الحسن و دیگر موجود رہے ۔ سہراب علی نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اکھاڑہ کے روٹ میں درخت کے بڑھے ہوئے ڈال کی چھنٹائی،لایٹ اور پانی کا انتظام کرے ۔ دیگر مقررین نے کہا کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے ۔ اس کا خیا رکھتے ہوئے پورے امن وسکون اور حکومت کی ہدایت کے مطابق اکھاڑہ نکالیں اور برن پور کی یک جہتی کو برقرار رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ برن پور کی تاریخ رہی ہے کہ یہاں تمام مذاھب کے افراد مل جل کر ہر تہوار مناتے ہیں ۔ پولس انتظامیہ بھی اپنی جانب سے ہر طرح کے تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔