برن پور : آسنسول لوک سبھا سیٹ کے ترنمول کانگریس امیدوار و معروف فلم اسٹار شتروگھن سنہا کی حمایت میں جمعرات کی دوپہر آسنسول میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 98 کے اپر دھرم پور میں واقع ایک نجی بنکویٹ ہال میں ایک انتخابی میٹنگ وارڈ کاؤنسلر کہکشاں ریاض کی قیادت میں انعقاد کیا گیا ۔جس میں شتروگھن سنہا کے بیٹے کش سنہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ نہ سیاسی شخصیت ہیں اور نہ ہی شتروگھن سنہا کی طرح فلم اسٹار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک عام شہری ہیں اور عام شہریوں کو شتروگھن سنہا کو ووٹ دینے کی اپیل کرنے آسنسول آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں آپ سبھ ں نے اپنا قیمتی ووٹ شتروگھن سنہا کو دیکر پارلیامنٹ میں بھیجا تھا۔ انہوں نے دو سال میں آسنسول پارلیمانی حلقہ میں اپنے ایم پی فنڈ سے مختلف ترقیاتی کاموں میں تقریباً ساڑھے تیرہ کروڑ روپیے خرچ کیے ہیں۔ اس وارڈ میں سڑک تعمیر میں 22 لاکھ اور اسٹریٹ لائٹ کے لئے ساڑھے چودہ لاکھ روپئے کا فنڈ دیا ہے۔ اگر اس بار بھی آپ شتروگھن سنہا کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے تو آنے والے دنوں میں اس وارڈ کے دوسرے بڑے کام بھی ہوں گے۔ اس میٹنگ میں آسنسول کارپوریشن بورو 7 کے چیئرمین شیبا نند باؤری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترنمول کانگریس واحد سیاسی جماعت ہے جس کے ممبران و رضاکار ہمیشہ عام لوگوں کے دکھ سکھ میں ساتھ رہتے ہیں۔ آسنسول کارپوریشن کی جانب سے پورے کارپوریشن حلقہ کے ساتھ وارڈ نمبر 98 میں بھی بہت سارے ترقیاتی کام ہوئے ہیں، آنے والے دنوں میں اور بھی کام ہوں گے۔انہوں نے بی جے پی امیدوار ایس ایس اہلوالیہ کے سلسلے سے کہا کہ اگر وہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے تو انہیں دارجلنگ سے بھاگ کر درگا پور اور آسنسول نہیں آنا پڑتا۔ اس میٹنگ کی آرگنائزر وارڈ کاؤنسلر کہکشاں ریاض نے علاقائی مرد وخواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شتروگھن سنہا صرف اس حلقہ کے ایم پی نہیں بلکہ ہم سبھوں کے گھر کے ایک فرد کی طرح ہیں۔ ان سے ترقیاتی کاموں کے لیے بولنا نہیں پڑتا بلکہ وہ خود بلاکر کام کی فہرست طلب کرتے ہیں۔ وہ ایک اچھے انسان ہیں۔ پارلیامنٹ میں ہمارے حق کے لیے آواز بلند کرنے والے امیدوار ہیں۔ اس میٹنگ میں دھرم پور مسجد کمیٹی کے صدر حیدر علی، معروف وکیل محمد جہانگیر ، معروف استاد شاعر شاہین الہ آبادی، محمد نصیرالدین ، محمد حسین، محمد انور، وارڈ صدر ایوب خان، ترنمول و سماجی ورکر مراری جیسوال، توتھ وارڈ صدر فضل حسن خان اور سکریٹری شہنواز خان، مہیلا ترنمول کانگریس، یوتھ ترنمول کانگریس کے ممبران، رضاکار اور حامیوں کے علاوہ کافی تعداد میں مقامی مرد وخواتین نے شرکت کی۔





















