برن پور 4 ستمبر : آسنسول میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 98 کے ترنمول کانگریس ممبران نے ایچ ڈی سی ایل موڑ میں واقع ترنمول کانگریس کونسلر دفتر میں آسنسول دکھن اسمبلی (ہیراپور) کےنو منتخب عہدیداران کو استقبالیہ دیا جس میں ترنمول کانگریس بلاک صدر انوپ ماجی، نائب صدر شیبا نند باؤری ، یوتھ ترنمول کانگریس بلاک صدر ابھیک گوسوامی ، آین ٹی ٹی یوسی بلاک صدر اکھیے گھوش اور مہیلا ترنمول کانگریس بلاک صدر کہکشاں ریاض موجود رہیں۔ اس موقعے پر وارڈ سکریٹری ایوب خان کے علاوہ ایڈووکیٹ و سماجی خدمت گار محمدجہانگیر ،فضل حسن خان (بابو), اسیم خان، محمدامتیاز ، شہنواز خان، گولو اور کافی تعداد میں خواتین ممبر موجود رہیں۔ اس استقبالیہ تقریب میں نم منتخب عہدیداران نے سب سے پہلے تنظیم کی روح رواں شریمتی ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب کم مل کر تنظیم کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ مرکز کی فرقہ پرست حکومت کو اکھاڑ پھینکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے لئے ابھی سے تیاری شروع کردیں۔









