Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ترنمول کونسلر نے ترنمول سے منسلک رہنما اور شمالی آسنسول کےسرکاری پرائمری اسکول کے استاد پر لگایا لاکھوں روپئے کی غبن کاالزام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول کارپوریشن کےوارڈنمبر 23کی ترنمول کونسلر اور وارڈایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کمیٹی کی صدر سی کےریشماں نے اسی وارڈ میں واقع بابوتالاب قاضی نذرل فری پرائمری اسکول کے ٹیچرانچارج اور ایس ایس ایم ای ایچ سی کےسکریٹری سعید عالم قادری کے خلاف لاکھوں روپئے کاغبن کاالزام لگایا ہے.ترنمول کونسلر سی کے ریشماں اور ملزم ترنمول استاد کاایک آڈیو بھی خوب وائرل ہورہا ہے.کونسلر نے اسکی شکایت بھی درج کرائی ہے.اپنی شکایت میں کونسلر سی کے ریشماں نے بتایا کہ سروشکشامشن اور وارڈایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کمیٹی کایونین بینک آف انڈیا,رحمانیہ ہائی اسکول برانچ (جس کا سابق نام آندھرا بینک تھا)میں سروشکشا مشن اور وارڈ ایجوکيشن اینٍڈ ہیلتھ کمیٹی کےنام ایک اکاؤنٹ ہےجس کااکاؤنٹ نمبر 122510100097757ہے.سروشکشامشن کےتحت تمام سرکاری فنڈجیسے کمپوزٹ گرانٹ,ٹی ایل ایم گرانٹ,فرنیچرگرانٹ,لائبریری گرانٹ ودیگر فنڈ اسی اکاؤنٹ میں آیاکرتا ہےجس میں بابوتالاب قاضی نذرل فری پرائمری اسکول ,بالبودھن اسکول اور رابندر ودیالیہ فری پرائمری اسکول شامل ہے.الزام ہے کہ بینک کھاتے سے جاری چیک پر دستخط کرنے والوں میں کونسلر اور ملزم سعید عالم قادری ہیں.الزام ہے کہ گذشتہ 11ستمبردوچیک جاری کئے گئے.ایک چیک 36250روپئے(چیک نمبر 034943)اوردوسراچیک 9000روپئے کا(چیک نمبر 034950).دونوں چیکوں پر میں نے دستخط کئے.حیرت کی بات ہے کہ چیک جاری کرنے کے دوسرے دن مجھے پتہ چلاکہ مذکورہ دو چیکوں کے ذریعہ 2,36,250روپئےاور 29000روپئے سعید عالم قادری کے ذریعہ نکالا گیا ہے.یہ جاننےکے بعد میں فوراّبینک پہنچی اورچیک کے جعلی ہونے کے شک کی بنا پر دونوں چیکوں کا فوٹوکاپی حاصل کرنے کیلئے بینک میں درخواست دیا. فوٹوکاپی حاصل ہونے کے بعد مجھے شدید حیرت ہوئی کہ ان چیکوں میں میرے دستخط لینے کے بعد ان دونوں چیکوں میں اعدادمیں گڑبڑی کی گئی ہے.چیک نمبر 034943 میں چیک کی رقم بڑھانے کیلئے دوکاعدد ڈال کت اور بجائے 36250کے شروع میں 2بڑھاکر اسے 236250کردیا گیا.ٹھیک اسی طرح دوسرا چیک نمبر 034950کی رقم 9000میں بھی شروع میں 2 ڈال کر اسے 29000کردیا گیاتھا.ترنمول کونسلر کاالزام ہے کہ جب میں نے سعیدعالم قادری سے بینک کاکھاتہ مانگ کر اسے بینک لے جاکر اپڈیٹ کرایا توپتہ چلاکہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ اس سے قبل کئی موقعوں پر اسی چیک میں لکھی گئی رقم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے زائد رقم نکالی گئی تھی.انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ کئی چیکوں میں میرا جعلی دستخط کرکے سعید عالم قادری نے غلط طریقے سے رقوم نکال کر اپنی ذاتی مصرف میں خرچ کیا ہے.سی کے ریشماں نےبتایا کہ اس معاملے کی تفصیلی تحریری جانکاری میں نے ایس آئی آف اسکول آسنسول سرکل کودے دیا ہے.ساتھ ہی اسکی کاپیاں مئیرکارپوریشن,ایم آئی سی,ایم ایل اے آسنسول اتر,اے ڈی ایم ایجوکيشن ,ڈی پی اوایس ایس ایم کو بھیج دیا ہے.اسکے علاوہ ڈی پی ایس سی پچھم بردوان کےچئیرمین,ڈی آئی پرائمری ایجوکيشن کو فوری جانچ کرنے کی اپیل کے ساتھ بھیج دیا ہے.ملزم سعید عالم قادری کے ذریعہ غبن کی جانے والی رقم جو لاکھوں سے زائد ہے اسکی جانچ شروع ہوچکی ہے.کونسلر نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ ملزم سعید عالم قادری سےاس سلسلے میں بات کی تو وہ اپناجرم قبول کرتے ہوئےگھٹیا بہانوں سےاپنے عمل کو صحیح ٹھہرانے کی کوشش کئے.دوسری طرف ملزم استاد سعید عالم قادری کاکہنا ہے کہ انہیں پھنسانے کی سازش کی جارہی ہے.انہوں نے کہا کہ انہیں 15ستمبر کو ایس آئی آفس بلایا گیا ہے.وہاں پہنچ کر وہ اپنا جواب دیں گے.ادھر کانگریسی کونسلر غلام سرور نے کہا کہ ترنمول میں ایسے لوگ بھرے پڑے ہیں,یہ توصرف ایک نمونہ ہے.حیرت کی بات ہے کہ کتنے مہینوں سے یہ سب چل رہا تھا اور کسی کو کوئی خبرنہیں ہورہی تھی.انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سطح سے ایک الگ شکایت کریں گء معاملے کی مکمل جانچ کر کاروائی کی جائے.اس معاملے میں جو بھی ملزم ہے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے.اس سلسلے میں سی کے ریشماں نے آسنسول شمالی تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے۔