جموڑیہ : جموڑیا اسمبلی حلقہ کے تحت بورو 1 کے وارڈ نمبر 5 میں واقع جموڑیا 2 نمبر سیار پاڑا کے علاقہ میں ایک گھر منہدم ہوجانے سے 2 افراد زخمی ہوگیے ہیں۔حادثہ کی جانکاری دیتے ہوءے منہدم گھر کی ایک خاتون بجولیکا روءیداس نے بتایا کہ میں اور میرے شوہر اور نتن گھر میں سوءے ہوءے تھے۔صبح کے وقت گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔جس سے ہم لوگ زخمی ہوگیے۔البیسٹر کا حصہ ٹوٹ کر ہم تینوں کے اوپر گرا۔علاقہ کے لوگوں نے ہماری مدد کی اور علاج کے لیے اکھل پور طبی مرکز لے گیے۔انہوں نے بھگوان کا شکر ادا کیا کہ مکان کا ایک حصہ ہی ٹوٹ کر ہم لوگوں کے اوپر گرا اگر پورا مکان منہدم ہوجاتا تو کوءی بڑا واقعہ پیش آسکتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بچے کو لے کر گھر میں رہنے میں خوف محسوس ہورہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب بھی انتظامیہ سے گھر بنانے کی اپیل کرتی ہوں تشفی بخش جواب نہیں ملتا۔وارڈ کانسلر کے نمایندہ سیتارام روءیداس نے کہا کہ اس واقعہ کے بارے میں جانکاری ملی ہے۔ فورا متاثر خاندان کے گھر پہنچ کر ایک ترپال کا انتظام کیا گیا۔انہوں نے بھی کہا کہ گھر میں رہنے والے تین افراد کو چوٹ لگی ہے۔انکا علاج اکھل پور طبی مرکز میں کرایا گیا ہے۔