Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جامعہ مظفریہ شیر تالاب آسنسول میں کمپیوٹر شعبہ کا افتتاح*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

شہر آسنسول کا واحد و قدیم،دینی و عصری علوم کا مرکز جامعہ مظفریہ شیر تالاب روز بروز تعلیمی اعتبار سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،دو بچیوں کے ذریعہ شروع ہونے والا یہ مدرسہ آج سینکڑوں تشنگان علوم نبوت(بچوں و بچیوں)کا مسکن بن چکا ہے،یہ ادارہ اب تک شعبہ اطفال،ناظرہ،حفظ،عالمیت و عصری علوم میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے جس کا مشاہدہ ہر دو سال پر جلسہ دستار بندی کے موقع پر عوام الناس کرتی رہتی ہےاور امسال مدھیامک امتحان کے نتیجہ کے موقع پر بھی کیا ہے، مولانا دانش مظاہری استاد جامعہ ھذا سے ملی اطلاع کے مطابق بروز جمعرات مورخہ 4 جولائی کو مزید ایک شعبہ میں اضافہ کرتے ہوئے جامعہ کے شعبہ کمپوٹر کا افتتاح کیا گیا،جس میں شعبہ عالمیت کے

طلباء بالخصوص مدھیامک امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کریں گے،اس موقع پر جامعہ کے مہتم مولانا فردوس احمد نعمانی صاحب،مفتی دانش قاسمی صاحب،مفتی ظفر ندیم صاحب،مولانا ابو عبیدہ صاحب،قاری ساجد صاحب،قاری شاہد صاحب،مفتی الیاس صاحب،ماسٹر عزیر صاحب،ماسٹر محفوظ صاحب اور طلباء و مہمانان کرام کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔۔۔۔