آج مورخہ 3ستمبر 2023بروز اتوار بوقت 10بجے دن بمقام مرکزی درسگاہ مدرسہ اہلسنت جامع العلوم برن پور ٹاؤن ایک اھم نشست زیر صدارت حضرت مفتی محمد نعیم الدین صاحب مصباحی خطیب جامع مسجد برن پور منعقد ھوئی جس میں شہر کے علمائے اہلسنت ۔آئمہ کرام ۔مساجد ومدارس کے ذمہ داران حضرات نے شرکت کی اور اپنے مفید مشوروں سے نوازا
*ایجنڈے*
جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم علمائے اہلسنت کی قیادت ونگرانی میں نکالا جائیگا۔
جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم میں ھر گز ڈی جے کا استعمال نہیں کیا جائے گا دیگر تمام طرح کی بد نظمی سے پرھیز کیا جائے گا
عاشقان مصطفٰی صلّی اللہ علیہ وسلم اپنے اپنے محلے میں گشت کرتے ہوئے 30=10ساڑھے دس بجے دن تک ٹاؤن پہونچ جائیں
جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم میں آمد رسول سیرت رسول پر بیان اور حمد ونعت نعرہ تکبیر ورسالت سرکار کی آمد مرحبا مختار کی آمد مرحبا
وغیرہ لگایا جائے
میٹینگ کامیاب ھوئی
نوجوان اہلسنت جلوس محمدی کمیٹی ٹاون کے جنرل سیکرٹری جناب سید محفوظ الحسن صاحب عرف مونو نے علمائے اہلسنت اور شرکاء نشست کا شکریہ ادا کیا
علمائے اہلسنت اور دانشوران شہر نے کی شرکت
حافظ محمد مبین احمد صاحب حبیبی۔ کریم ڈنگال
مولانا محمد سراج الحق صاحب مدرسہ جامع العلوم برن پور
مفتی محمد نعیم الدین صاحب مصباحی خطیب جامع مسجد برن پور
قاری عبد الکبیر صاحب خطیب جامع مسجد دھرم پورمفتی منور نظامی صاحب مصباحی غازی مسجد حسین نگر مولانا نسیم القادری صاحب خطیب بیت الانوار مسجد نئی بستی حافظ محمد عظیم الدین صاحب رضوی
قاری محمد طالب رضا رضوی سانتا ڈنگال
مولانا تاج الدین صاحب رام باندھ ، جناب فرزند علی صاحب جناب علی امام خان جناب عبد القدوس صاحب جناب نورانی میاں صاحب جناب سید محفوظ الحسن صاحب جناب نسیم صاحب، محمد عرفان محمد عبد الغفور رضوی محمد پرویز محمد غفران،محمد سراج ودیگر درجنوں محلے کے ذمہ داران ومساجد ومدارس کے اراکین نے شرکت فرمائی اور جوش وخروش کے ساتھ عید میلاد النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا عہد کیا بعدہ حضرت مفتی محمد نعیم الدین صاحب مصباحی کی دعاؤں پر نشست ختم کی گئی۔























