Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جماعت اسلامی ہند ،ایس آئی او اور تارہ محل، آسنسول کا جشن یوم آزادی کامیابی سے ہم کنار*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول 17 اگست : جماعت اسلامی ہند، ایس۔آءی۔ او۔ اور تارہ محل نے مشترکہ طور پر شہر کے قریشی محلہ واقع یوناءیٹیڈ کلب میں جشن یوم آزادی کے موقع پر ایک پر وقار ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا۔

پروگرام کا آغاز حافظ محمد ارشد اقبال کے تلاوت قرآن مع ترجمہ سے ہوا۔ بعدازاں ناظم ضلع پچھم بردوان جناب مشتاق احمد نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے یوم آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالا اور اسکے أغراض و مقاصد کو واضح کرتے ہوئے حصول آزادی میں مسلمانوں کے کردار کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر تارہ محل کے بچوں نے حمد، نعت، نظم، گیت، کہانی وغیرہ بہت ہی دلکش انداز میں پیش کیےء۔ اچھی کارکردگی پر اُنہیں انعامات سے بھی نوازا گیا۔ اس پر مسرت موقع پر ایک انعامی کوءیز کمپیٹیشن، کرکٹ میچ اور تقریری مقابلے کا اہتمام بھی بڑا دلچسپ رہا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ابوذیشان صاحب نے اپنی پر مغز تقریر میں آزادی اور غلامی کے حقیقی تصور کوجامع انداز میں پیش کیا۔

ناظم ضلع نے دعا کے بعد پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں ایس ۔ آءی ۔ او ۔ کے ذمہ داران عادل زید ، ارمان سلطان ، عرباض سلطان ، عمر فاروق وغیرہ پییش پیش رہے ۔