آسنسول: حیات گارمنٹس کے زیر اہتمام حیات پریمئیر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بودھا فٹبال اکاڈمی کی ٹیم نے حسین نگر،دھرم پور کی ایکو پیور ٹیم کو شکست دے کر چمپئنس ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔ دونوں ٹیم نے میچ کے دوران ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک گول کرکے اختتام تک برابری پر رہی۔ ٹائی بریکر میں بی ایف آئی کی ٹیم نے ایک گول کرکے اپنی جیت کا پرچم لہرادیا ۔ اس فائنل مقابلے میں کھیل کو دیکھنے کے لیے کافی تعداد میں ناظرین موجود تھے۔ ونر اور رنر دونوں ٹیموں کو نقد اور ٹرافی کے علاوہ تمام کھلاڑیوں کو انعامات دیئے گئے ۔ اس ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیاتھا۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 5 فروری کو اسلام پور گراؤنڈ میں دھوم دھام سے شروع ہوا۔ حیات پریمئیر لیگ کے آرگنائزر مصبر انصاری، امتیاز انصاری اور آفتاب حیات نے تمام مہمانان کا شانہ زیب اور بیج پہنا کر استقبال کیا۔ مہمانان میں آسنسول چمبر آف کامرس کے شمبھو ناتھ جھا، صنعت کار پون گٹگٹیا ، وارڈ نمبر 46 کی وارڈ کاؤنسلر سیکھا گھٹک، پیس انڈیا کے روح رواں فیروز خان (ایف کے)، مدن مہتو، اوم باگڑیا ، بنئے چودھری، منظر، سید نعمان الحق، یوسف خالد، غلام ربانی کے علاوہ دیگر افراد موجود رہے جبکہ آرگنائزر کی جانب سے محمد مشبر ، محمد امتیاز اور محمد آفتاب حیات کے علاوہ دیگر ممبران ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں پیش پیش دیکھے گئے ۔ کمنٹری کے فرائض شاہد نواب نے بڑے ہی اچھے انداز میں نبھایا ۔















