برن پور : دامودر ندی میں غسل کرنے کئے تین نوجوان غرقاب، تلاش جاری ، لیکن رات ساڑھے نو بجے خبر لکھے جانے تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق جمعہ کے دن دامودر کے دو الگ الگ مقام بھوت ناتھ مندر اور نہرو پارک کے نزدیک تین نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ غسل کرنے گئے تھے جہاں گہرے پانی میں غرقاب ہو گئے۔ پولس موقعے پر پہنچی اور تلاشی مہم شروع کیا گیا لیکن ابتک ان تینوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق عالم نگر باشندہ شکیل خان کا بیٹاعتیق الاخان (14 ) اپنے چچیرے بھائی اور ماموں زاد بھائی کے ساتھ نہرو پارک کے پیچھے دامودر ندی گھاٹ میں تینوں غسل کے لئے اترے لیکن گہرے پانی کی وجہ سے ڈوب گئے، دو نوجوان کسی طرح نکل گئے جبکہ عتیق نکل نہیں سکا۔وہیں دوسری طرف بھوت ناتھ مندر کے نزدیک دامودر گھاٹ میں آسنسول بسٹن بازار باشندہ پیوش پرساد اور راہول پنڈت دیگر دوستوں کے ساتھ نہانے گیا تھا۔ پانی گہرا ہونے کی وجہ سے دونوں پانی میں ڈوب گئے۔اسے دیکھ کر ان دوست بھاگ کھڑے ہوئے۔ واقعہ کی اطلاع پاتے ہی ہیرا پور تھانہ پولس اور آسنسول کارپوریشن بورو 7 کے چیئرمین شیبانند باؤری ودیگر مقامی افراد پہنچ گئے اور تلاشی مہم شروع کی لیکن تینوں نوجوانوں کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔











