مغربی بنگال میں برادران وطن کے سب سے بڑے تہوار درگا پوجا کے سلسلے سے پولس انتظامیہ پہلے سے ہی چوکس ہوگئی ہے۔تہوار میں حفاظتی انتظامات کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کیا جارہا ہے اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر آسنسول درگا پور پولس کمشنریٹ کے ڈی سی (ویسٹ) ابھشیک مودی انڈال تھانہ میں پولس افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ میں انہوں نے بتایا کہ درگا پوجا کے پیش نظر پولس کی جانب سے خصوصی اقدام کیے جارہے ہیں۔سیکوریٹی کے سخت انتظامات کیے جانے کی بات بھی انہوں نے بتاءی تاکہ عوام کو کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پوجا کے پیش نظر گشت بھی بڑھا دی ہوگئی ہے۔ساتھ ہی بیرونی جراءم پیشہ ور افراد پر نکیل کسنے کی زبردست تیاری کی ہوگئی ہے۔باہری عناصر پوجا کے دوران یہاں کے امن و امان میں کوئی خلل پیدا نہ کر سکیں اس کے لیے پولس پوری طرح سے مستعد ہے۔ضلع میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔پوجا پنڈالوں میں آنے والے عقیدت مندوں کے لیے بھی خصوصی حفاظتی انتظامات کیے جاءیں گے۔ہرایک پوجا پنڈال میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کی ہدایت پوجا کمیٹیوں کو دی ہوگئی ہے۔ایسے ملزمین جن کے اوپر پہلے سے ہی معاملات درج ہیں ان پر بھی خاص نظر رکھی جارہی ہے۔ٹرافک نظام پر بھی خاص دھیان دیے جانے کی بھی بات انہوں نے کہی۔ ابھشیک مودی نے کہا کہ باءیک سواروں پر بھی پولس کی خاص نظر رہے گی۔ابھی سے سرحد پر ناکہ چیکنگ بڑھا دی ہوگئی ہے۔درگا پور میں خاتون پولس اہلکار تعینات رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ تہوار کے موقع پر خواتین خود کو عدم تحفظ کا شکار محسوس کرتی ہیں۔خواتین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو ذرا بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ذرا بھی پریشانی محسوس ہونے پر فوری طور سے خاتون پولس اہلکار سے رابطہ کریں۔شکایت موصول ہونے کے 10منٹ کے اندر خاتون پولس کی ٹیم موقع پر پہنچ جائیں گی۔پوجا کے دوران خاتون ونگ مزید فعال رہیں گی۔درگا پوجا کے موقع پر تحائف حاصل کرنے کے لالچ میں ساءبر جعلسازی کا شکار نہ ہوں۔تہوار کے موقع پر سایبر ملزمین لوگوں کو اپنا شکار بنانے کا ہر حربہ استعمال کرتے ہیں۔ انکی سازش سے ہوشیار رہیں۔اپنے دستاویزات اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کبھی کسی انجان کال کرنے والوں کو نہ دیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بینک عملہ کبھی اس طرح کے فون صارفین کو نہیں کرتے۔فون کر کے کبھی ان سے او ٹی پی نہیں مانگا جاتا اس لیے عام شہری ہوشیار رہیں۔ساءبر ٹھگی کا شکار نہ ہوں۔اے ٹی ایم کاؤنٹر میں داخل ہوتے وقت بھی ہوشیار رہیں۔کریڈٹ کارڈ کا نمبر کبھی کسی کے ساتھ شیءر نہ کریں۔لاٹری،کار اور تحفہ حاصل کرنے کے لالچ میں بالکل نہ پڑیں۔بجلی بل بقایہ یا دیگر میسج آنے پر ہوشیار رہیں۔انجان شخص سے سوشل میڈیا پر دوستی نہ کریں اور نہ ہی اپنی تصاویر یا دیگر تفصیلات دیں۔.














