Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*راجوجھاقتل معاملے میں پولس کو ملی ایک اور کامیابی، رانچی سے ہوئی مزید دوگرفتاریاں*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

 درگا پور : کوئلہ مافیا راجو جھا کے قتل کے الزام میں خصوصی جانچ ٹیم نے اندرجیت گیری اور لال بابو کمار نامی مزید دولوگوں کوگرفتار کیا ہے.پہلے سےگرفتار ابھجیت منڈل سے پوچھ تاچھ کے بعد ان دونوں کے ملوث ہونے کے شک میں انہیں گرفتار کیا گیا.اندرجیت جگدیش پور کارہنے والا جبکہ لال بابو بہار کا باشندہ بتایا گیا.لال بابو پچھلے کئی مہینوں سے رانچی کے جگناتھ پور میں کرایہ کا مکان لے کر رہ رہا تھا.پولس نے رانچی کے اس گھر میں چھاپہ ماری کرکے ان دونوں کو وہیں سے گرفتار کیا.واضح ہوکہ گذشتہ یکم اپریل کو پوربی بردوان کے شکتی گڑھ کے ایک لنگچا کی دکان کے سامنے گاڑی کے اندر راجوجھاکوگولی مارکے قتل کردیاگیا تھا.اس قتل معاملے کی جانچ کیلئے پولس کاخصوصی دستہ کی تشکیل کی گئی تھی.ابھجیت منڈل کے پاس سے پولس کو کئی اہم جانکاریاں حاصل ہوئی تھی.اس سے پوچھ تاچھ کے دوران ایک سفید گاڑی کابھی پتہ چلا تھا.قتل کے بعد اسی گاڑی پرسوار ہوکر قاتلوں کی ٹیم فرار ہوئی تھی.پتہ چلاکہ یہ سفید گاڑی اندرجیت اور لال بابو نے دہلی سے انتظام کیا تھا.ان دونوں کو عدالت میں پیش کرکےپولس نے اپنی حفاظت میں لے لیا ہے.یہ بھی پتہ چلا ہے کہ راجوجھا قتل معاملے میں پولس کو درگاپور کے کسی شخص کےملوث ہونے کاسراغ ملا ہے.اس کی تلاش بھی پولس کو ہے.قیاس لگایا جارہا ہے کہ اس کی گرفتاری کے بعد اس قتل معاملے کی بہت ساری کڑیاں مل جائیں گی.